پاکستان سمیت دنیا بھر میں تتلیوں کی آبادی کم ہوتی جا رہی ہے۔ کراچی کو ہی دیکھ لیں، جہاں شہری آبادی میں اضافہ بلند و بالا اور بے ہنگم تعمیرات کی صورت برآمد ہوا ہے۔ قدرتی مسکن ہی نہیں تو پھر تتلی تو دور کی بات ہے، حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھنے والے دیگر حشرات اور پرندے بھی ناپید ہو جائیں گے۔ شیریں عبداللہ لیکن قدرتی ماحول کی حفاظت کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہیں۔ کراچی سے وقاص علی کی رپورٹ۔