محمد عارف بھارتی شہر کولکتہ میں بھارت کے قومی پرچم چھپائی کے بجائے ہاتھوں سے بناتے ہیں۔ ان کو ہینڈ میڈ جھنڈے بنانے والا آخری کاریگر خیال کیا جاتا ہے۔ عارف کہتے ہیں کہ پلاسٹک کے جھنڈے ماحول کے لیے نقصان دہ ہیں، لہٰذا کپڑے کے جھنڈے استعمال کرنا بہتر ہے۔