دھوکہ دہی سے کرائی گئی شادیوں کے بعد انصاف نہ ملنے پر بھارت میں ہزاروں دلہنیں پریشان ہیں۔ بیرون ملک مقیم بہت سے بھارتی مرد شادی کرنے کے لیے وطن لوٹتے ہیں اور پھر جہیز کا سامان بٹور کر واپس فرار ہو جاتے ہیں۔ سنتوش کور کی کہانی تو دل دہلا دینے والی ہے۔