بھارت میں تاریخی مساجد کے حوالے سے مسلمانوں اور ہندوؤں میں تنازعات بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سنبھل کی شاہی جامع مسجد پر تنازعہ اس کی ایک تازہ مثال ہے۔ کٹر نظریات کے حامل ہندو گروہوں کا دعویٰ ہے کہ ہندوستان کے مسلم حکمرانوں نے مندروں کو ڈھا کر انہی مقامات پر مساجد تعمیر کی تھیں۔ رائٹ ونگ کے انتہا پسندوں نے اس حوالے سے عدالتوں سے بھی رجوع کر رکھا ہے۔