بھارتی حکومت سکولوں میں تاریخ سے متعلقہ نصاب کا جائزہ لے کر کئی اہم تاریخی تفصیلات حذف کر رہی ہے۔ گاندھی کی ہندو قومیت پسندی کی مخالفت کے بارے میں تفصیلات بھی ہٹا دی گئی ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت ہندو قوم پرست ایجنڈا کے تحت تاریخ کو از سرنو تحریر کر رہی ہے۔