بھارتی شہر جے پور میں غیر مسلم شہری بھی ہر سال رمضان کے مہینے کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں، تاکہ وہ بھی اس ماہ میں پکنے والے لذیذ پکوانوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔ راجستھان کے اس گلابی شہر میں ماہ رمضان کے دوران خاص طور پر شیرمال اور حلیم پکایا جاتا ہے، جسے شہری بہت پسند کرتے ہیں۔ جے پور سے جسوندر سہگل کی رپورٹ دیکھیے۔