پاکستانی معاشرے میں باڈی شیمنگ کے رجحان میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کی ایک بڑی وجہ سوشل میڈیا کی جعلی دنیا بھی قرار دی جاتی ہے۔ مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ خواتین اور حضرات سوشل میڈیا پر فلٹرز کے ساتھ بنائی گئی تصاویر کے ساتھ اپنی شکل و صورت کا موازنہ کرتے ہیں تو وہ احساس کمتری کا شکار ہو سکتے ہیں۔