پاکستان میں پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ایک مقامی این جی او نے گوجرانوالہ میں سرکاری عمارت پر بارش کے پانی کو بور کے ذریعے زمین میں جذب کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ یہ نظام پانی کو نکاسی کے نالوں میں ضائع ہونے سے بچا کر زیرِ زمین پانی کے ذخائر بحال کرتا ہے۔ کامیابی کی صورت میں، یہ سیلاب کے خطرے کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ دیکھیے سمیرا لطیف کی رپورٹ