جرمنی کی داخلی انٹیلی جنس ایجنسی نے انتہائی دائیں بازو کی اے ایف ڈی پارٹی کو ایک انتہا پسند تنظیم اور جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں اے ایف ڈی تقریباً 21 فیصد حاصل کرتے ہوئے دوسری بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھری تھی۔