ایران کی سب سے بڑی تجارتی بندرگاہ پر ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر چالیس ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مزید ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکہ ہفتہ کو آبنائے ہرمز کے قریب جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کی شہید رجائی بندرگاہ پر ہوا۔