اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات کے ساتھ ساتھ روس کی ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی شراکت داری بھی چھپی بات نہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن ایران اور اسرائیل کے مابین کشیدہ صورتحال کو کم کرنے کی پیشکش بھی کر چکے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اس تنازعے میں روس کہاں کھڑا ہے؟