ایران اور اسرائیل کے مابین جاری تنازعہ دنیا بھر میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بن رہا ہے اور اسی وجہ سے بالعموم مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ کشیدگی بڑھنے کی صورت میں دنیا بھر میں مرکزی بینک بھی شرح سود کم کرنے سے گریز کریں گے۔ نتیجتاﹰ قرضے لینا زیادہ مہنگا پڑے گا اور سرمایہ کاری کم ہو گی، جو کساد بازاری کا سبب بن سکتے ہے۔