بھارت میں دوران پرواز مسافر نے خاتون پر پیشاب کر دیا
4 جنوری 2023بھارت کی سرکاری ایئر لائن 'ایئر انڈیا' کی ایک پرواز کے بزنس کلاس میں نشے میں دھت ایک شخص نے ایک ساتھی خاتون مسافر پر پیشاب کر دیا۔ خاتون نے طیارہ کے عملے سے شکایت کی اور دکھایا کہ اس کے کپڑے، جوتے اور بیگ پیشاب سے گیلے ہیں۔
کینیڈا: ایئر انڈیا بم دھماکے میں بری ہونے والے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
اس حرکت پر 70 سالہ بزرگ خاتون کافی برہم تھیں اور شکایت کی تاہم، وہ شخص یونہی چلا گیا اور اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ بالآخر یہ معاملہ میڈیا کی سرخیوں میں آ گیا اور بدھ چار جنوری کو حکام نے اس کے خلا ف کارروائی کا اعلان کیا۔
بھارت: ترک شہری ایئر انڈیا کا سی ای او، آر ایس ایس ناراض کیوں؟
اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کے خلاف مجرمانہ قسم کا ایک مقدمہ درج کرانے کے ساتھ ہی، اسے نو فلائی لسٹ یعنی جہاز میں سوار ہونے پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹس سمیت 18 افراد ہلاک
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ نومبر کے اواخر میں پیش آیا تھا اور خاتون نے اس سلسلے میں ایئر انڈیا کے گروپ چیئرمین این چندر شیکھرن کو ایک تفصیلی خط لکھ کر انہیں اس سے آگاہ کیا تھا۔ یہ خط میڈیا کے ہاتھ لگ گیا اور تب کارروائی کا اعلان ہوا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے ایئر لائن سے اس واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے اور کہا، ''ہم غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔''
ایئر لائن کا کہنا ہے، ''ایئر انڈیا نے ایک داخلی کمیٹی تشکیل دی ہے اور مرد مسافر کو 'نان فلائی لسٹ' میں ڈالنے کی بھی سفارش کی ہے۔ یہ معاملہ ایک سرکاری کمیٹی کے تحت زیر غور ہے اور فیصلے کا انتظار ہے۔''
واقعے کی تفصیلات کیا ہیں؟
یہ 26 نومبر کی بات ہے جب نشے میں دھت مسافر نے مبینہ طور پر نیویارک سے دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کی بزنس کلاس میں ایک ساتھی 70 سالہ خاتون مسافر پر پیشاب کر دیا۔ فلائٹ میں کھانے کے بعد روشنیاں مدھم کی جا چکی تھیں۔
پیشاب کرنے کے بعد یہ شخص مبینہ طور پر اس وقت تک وہاں سے اٹھنے کو بھی تیار نہیں ہوا، جب تک کہ فلائٹ کے دوسرے مسافروں نے اسے وہاں سے جانے پر مجبور نہیں کیا۔ خاتون نے عملے سے شکایت کی اور بتایا کہ اس کے کپڑے، جوتے اور بیگ پیشاب سے بھیگے ہوئے ہیں۔ عملے نے مبینہ طور پر اسے کپڑوں اور چپلوں کا ایک سیٹ فراہم کیا اور اپنی سیٹ پر واپس جانے کو کہا۔
خاتون نے اپنے خط میں لکھا کہ وہ اس گندی سیٹ پر نہیں بیٹھنا چاہتی تھیں، اس لیے انہیں پہلے ایک اور سیٹ مہیا کی گئی۔ لیکن ایک گھنٹے کے بعد عملے نے مبینہ طور انہیں پھر سے اپنی اسی سیٹ پر واپس جانے کو کہا، جو چادروں سے ڈھکی ہوئی تھی تاہم اب بھی پیشاب سے لت پت تھی۔
انہوں نے بتایا کہ عملے نے سیٹ پر جراثیم کش کا چھڑکاؤ کیا، تاہم جب پھر بھی انہوں نے اس سیٹ پر واپس جانے سے منع کر دیا تو جہاز کے عملے کی ایک سیٹ انہیں فراہم کی گئی، جس پر بیٹھ کر وہ دہلی پہنچیں۔
انہیں اس بات کی بھی شکایت کی تھی کہ بزنس کلاس میں کئی سیٹیں خالی تھیں، تاہم طیارے کے عملے نے انہیں دوسری سیٹ نہیں فراہم کی۔
دہلی میں فلائٹ لینڈ ہونے کے بعد مسافر کو اپنی اس بدتمیزی کے لیے کسی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور وہ وہاں سے آرام سے چلا گیا۔
فلائٹ میں بدتمیزی کا ایک اور واقعہ حال ہی میں پیش آیا۔ 26 دسمبر کو، تھائی لینڈ کے بنکاک سے کولکتہ کی پرواز میں بھی مسافروں کے ایک گروپ نے ایک ساتھی مسافر کو اس وقت مارا پیٹا، جب اس نے ٹیک آف سے پہلے اپنی سیٹ سیدھی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
اس سے قبل 16 دسمبر کو، انڈیگو کی فلائٹ میں ہونے والے ایک واقعے کا ویڈیو سامنے آیا تھا، جس میں ایک ایئر ہوسٹیس کو مسافر سے یہ کہتے ہوئے سنا گیا، کہ ''میں آپ کی نوکر نہیں ہوں۔''
اس سے چند روز قبل فلائٹ کے اندر ایک ایئر ہوسٹیس اور مسافر کے درمیان ہونے والے جھگڑے کا ویڈیو وائرل ہو گیا تھا، جس میں خاتون کو روتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔