احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دونوں انجنوں کو بند کرنے کے لیے استعمال ہونے والے فیول کنٹرول سوئچز کٹ آف پوزیشن میں رکھ دیے گئے تھے۔ اس حادثے میں حکام کے مطابق کم از کم 260 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ آئیے جانتے ہیں 12 جون کو ہونے والا یہ حادثہ کیسے پیش آیا۔