عائزہ فاطمہ پاکستانی نژاد امریکی فلمساز اور اداکار ہیں۔ ان کی فلم امیریکانش اس وقت پاکستانی سینماؤں میں لگی ہوئی ہے۔ فلم میں امریکا میں رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے۔ ڈی ڈبلیو کی نامہ نگار کوکب جہاں نے عائزہ فاطمہ سے خصوصی گفتگو میں فلم کے بارے میں بات کی۔