ٹرمپ یوکرین کو ہتھیار دیں گے تاہم قیمت یورپ ادا کرے گا
14 جولائی 2025امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز کہا کہ امریکہ پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم یوکرین کو بھیجے گا تاکہ روس کے حملوں سے لڑنے میں اس کی مدد کی جا سکے۔
واشنگٹن ڈی سی کے باہر جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ یوکرین کو کتنے فضائی دفاعی سسٹم بھیجے جائیں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا، "ہم انہیں پیٹریاٹ میزائل بھیجیں گے، جس کی انہیں اشد ضرورت ہے، کیونکہ پوٹن نے واقعی بہت سارے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ وہ باتیں تو اچھی کرتے ہیں اور پھر شام کو سب پر بمباری بھی کرتے ہیں۔ لیکن اس میں تھوڑا سا مسئلہ ہے۔ مجھے یہ پسند نہیں ہے۔"
یوکرین کے متعلق ’نئے آئیڈیا‘ پر روس اور امریکہ میں تبادلہ خیال
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی اور امن کے قیام کے حوالے سے پیش رفت نہ ہونے کے سبب ٹرمپ کی مایوسی میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ اعلان پینٹاگون کے اس فیصلے کے دو ہفتوں سے بھی کم وقت کے بعد آیا ہے، جب اس نے کییف کے لیے بعض اسلحوں کی ترسیل کو روک دیا تھا اور وائٹ ہاؤس نے اس کے لیے امریکی ہتھیاروں کے ذخیرے میں کمی کی طرف اشارہ کیا تھا۔
روس کی طرف سے یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون اور میزائل حملہ
یورپی یونین امریکی پیٹریاٹ میزائل کے اخراجات ادا کرے گی
ٹرمپ پیر کے روز نیٹو کے سکریٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کرنے والے ہیں تاکہ یوکرین اور دیگر مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔ گزشتہ ہفتے امریکی رہنما نے این بی سی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران تفصیلات فراہم کیے بغیر اتنا اشارہ کیا تھا کہ پیر کے روز وہ روس کے بارے میں "ایک بڑا بیان" دیں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ پیٹریاٹ میزائلوں کی فراہمی کا خرچ نیٹو اور یورپی یونین برداشت کرے گی۔
ٹرمپ نے کہا، "ہم بنیادی طور پر انہیں بہت ہی جدید ترین فوجی ساز و سامان کی مختلف کھیپ بھیجنے جا رہے ہیں۔ وہ ہمیں اس کے لیے 100 فیصد ادائیگی کرنے جا رہے ہیں اور ہم ایسا ہی چاہتے بھی ہیں۔"
یوکرین جنگ کے دوران اب تک کا سب سے بڑا روسی حملہ یوکرین جنگ کے دوران اب تک کا سب سے بڑا روسی حملہ
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اس کے لیے کچھ ادا نہیں کر رہے ہیں، تاہم ہم انہیں بھیجیں گے۔ یہ ہمارے لیے کاروبار ہو گا۔"
گزشتہ ہفتے روم میں ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں یوکرین کے لیے ہتھیاروں کی فراہمی بحال کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے کہا تھا کہ ان کا ملک کییف کے لیے پیٹریاٹ میزائل سسٹم خریدنے کے لیے تیار ہے۔
یوکرین جنگ: پوٹن کے ساتھ بات چيت میں پیشرفت نہ ہو سکی، ٹرمپ
پیٹریاٹ دنیا کے جدید ترین فضائی دفاعی نظاموں میں سے ایک ہے اور ہوائی جہاز کے ساتھ ساتھ بیلسٹک اور کروز میزائلوں کو بھی روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جنوری میں وائٹ ہاؤس واپس آنے سے پہلے امریکی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے یوکرین میں جنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم پوٹن کو جنگ ختم کرنے یا جنگ بندی پر راضی کرنے کی ان کی اب تک کی تمام کوششیں ناکام رہی ہیں۔
ادارت: جاوید اختر