امریکہ میں انڈوں کی قیمتیں آسمان پر ہیں، لیکن کیوں؟ کیونکہ ملک کے پولٹری فارمز میں مرغیاں تیزی سے برڈ فلو کا شکار ہو رہی ہیں۔ اس صورتحال میں انڈوں اور مرغی کے گوشت کی مانگ کو پورا نہیں کیا جا سکتا۔ ماہرین خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اگر یہ وائرس مزید پھیلتا ہے تو یہ انسانوں میں بھی ایک نئی وبا کا سبب بن سکتا ہے۔ لیکن صدر ٹرمپ کے ہیلتھ چیف کو لگتا ہے کہ معاملہ اتنا بھی سنگین نہیں۔