اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد زیادہ سے زیادہ ایرانی تہران واپس لوٹ رہے ہیں۔ لیکن دارالحکومت میں زندگی ابھی بھی معمول سے بہت دور ہے۔ ملک کی معیشت کو عارضی طور پر ہنر مند افراد کی کمی کا سامنا ہے کیونکہ بہت سے کارکن شہر چھوڑ کر دیہی علاقوں کی طرف چلے گئے تھے۔