اسرائیل نے ایران میں ’جوہری اور فوجی اہداف‘ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ محمد باقری اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر ان چیف حسین سلامی کے علاوہ چھ جوہری سائنسدان بھی مارے گئے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک پیغام میں خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو اس حملے کی ’’سخت سزا‘‘ ملے گی۔