یورپ میں کوکین کے استعمال میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ میں اِس نشے کے عادی افراد کی ہلاکتوں کی تعداد 400 بتائی گئی ہے۔ برسلز میں یونین کے متعلقہ محکمے نے بتایا ہے کہ گذرے بارہ مہینوں میں یورپ میں تقریباً 4,5 ملین شہریوں نے کوکین استعمال کی۔ سن 2006ء کے مقابلے میں یہ تعداد ایک ملین زیادہ ہے۔ اِس نشے کے عادی زیادہ تر افراد کا تعلق اسپین، اٹلی اور برطانیہ سے بتایا گیا ہے۔