بجلی سے کاریں اور ٹرینیں چلائے جانے کا مقصد تحفظ ماحول بھی ہے لیکن کیا بڑے بڑے مسافر طیارے بھی ایسی ٹیکنالوجی سے پرواز کرنے کے قابل ہو سکیں گے؟ براعظموں کے مابین طویل سفر کو مختصر بنا دینے والے ہوائی جہازوں کو ماحول دوست بنانے میں ابھی وقت درکار ہو گا لیکن یہ ناممکن ہر گز نہیں ہے۔ SAF جیسا متبادل ایندھن ایک انقلاب برپا کر سکتا ہے۔