بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے ڈی ڈبلیو اردو کو دیے گئے انٹرویو میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا یہ بلوچستان کی نہ ریت رہی ہے نہ روایت کہ خواتین کو گرفتار کیا جائے اور ان کو سڑکوں پر یوں بےعزت کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جن کو گرفتار کیا گیا ہے ان کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے مسنگ پرسنز کے لیے آواز اٹھائی۔