معصومہ خان نے جب آٹزم کے شکار بچوں کی مسیحائی کی ٹھانی تھی تو ان کی عمر صرف بائیس برس تھی۔ دماغی اعصابی نشو و نما میں خلل سے پیدا ہونے والی ذہنی بیماری آٹزم ایسا مرض ہے، جو عالمی سطح پر اپنی شرح تشخیص کے لحاظ سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ پاکستان میں اس بیماری کے مریضوں کو دوہرے المیے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پشاور سے فاطمہ نازش کی خصوصی رپورٹ۔