سلفر یا گندھگ ہر جگہ ہے۔ ہمارے جسم، خوراک، بادلوں اور آتش فشاں تک۔ ایک خاص مقدار میں یہ ہمارے لیے نقصان دہ ہر گز نہیں لیکن کچھ دیگر عناصر کی آمیزش اور تعامل سے سلفر انسانی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ تیزابی بارش بھی اسی کا نتیجہ ہے، جو کوئلے سے نکلنے والی سلفر کی وجہ سے ہوتی ہے۔